منصور خان نے ملاقات کرکے مبارکباد پیش کی کہا کہ یہ ایک بڑا قدم ہے، موجودہ حکومت ترقی کے لیے کام کرے
لکھنؤ(یواین اے نیوز 25فروری2020)انگلینڈ کے ماہر معاشیات ایل این برتھ ویٹ ہندوستان کے دورے پر ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی کی کمائی ملک ہندوستان کے حالات کے پیش نظر دینے کا اعلان کیا ہے اور اپنی کار سے چھ ہزار کلومیٹر کا سفر 54 دنوں میں طے کر رہے ہیں انکا سفر ممبئی سے حیدرآباد کولکاتا سے لکھنؤ ہوتے ہوئے دہلی پھر احمد آباد میں سفر اختتام ہوگا لکھنؤ پہونچنے پر سماج وادی اقلیتی سبھا کے ریاستی سکریٹری محمد منصور خان نے برتھ ویٹ سے ملاقات کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا قدم ہے، حکومت ہند کو سبق لینا چاہیے اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیےلیکن صورت حال یہ ہیکہ ملک کی معیشت تباہ ہوگئی موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی آمد پر حکومت ہند روپئے کو پانی کی طرح بہا رہی ہےانہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی نازک ہے دہلی لہو لہو ہے اگر انصاف نہ ملا تو ملک مزید شدید خطرات سے دوچار ہوگا جسکی ذمہ داری حکومت ہند کی ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں