تازہ ترین

جمعرات، 9 جنوری، 2020

ضلع پریشد چناؤ فڈ نویس اور گڈکری کے گڑھ ناگپور میں بی جے پی کو ذلت آمیز شکست۔

ممبئی،عزیز اعجاز(یواین اے نیوز9جنوری2020)ریاست کے6ضلع پریشدوں کے چناؤ میں بی جے پی جہاں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ، لیکن کا نگریس۔ این سی پی اور شیو سینا کے ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے 6 میں سے دیگر 5 ضلع پریشدوں پر مہا وکاس اگھاڑی ‘‘ کا قبضہ ہو سکتا ہے ۔ حالانکہ بی جے پی کو سب سے بڑا جھٹکا اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس اور مرکزی وزیر نتن  گڈکری کے گڑھ ناگپور میں لگا ہے ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ چناؤ کمیشن سے ملی رپورٹ کے مطابق پال گھر، دھولیہ، نندور بار، اکولہ، واشم اور ناگپور میں ضلع پریشدوں کی ٹوٹل 332 سیٹوں میں سے بی جے پی (106) کانگریس(70) این سی پی (46) شيوسینا (49) سی پی آئی ایم (5) پر کامیابی حاصل کی۔

 جبکہ ایم این ایس ، بہوجن سماج پارٹی سی پی آئی کے حصہ میں ایک بھی سیٹ نہیں آئی البتہ اس چناؤ میں (14) آزاد امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہو ئے ۔اسی طرح ان تمام 6/ اضلاع کی ٹوٹل 664/ پنچایت سمیتیوں کے چناؤ میں بی جے پی (194) کانگریس (145) این سی پی (80) شیو سینا (117) سی پی آئی ایم (12) سی پی آئی (1) اور راج ٹھاکرے کی پارٹی ایم این ایس نے صرف (2) سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ ان تمام پنچایت سمیتیوں میں ٹوٹل 34امیدوار کا میاب ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad