سنت کبیر نگر (یواین اے نیوز 23جنوری2020)اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر گاؤں کوہریاواں کے نوجوان سماجی کارکن ظہیر احمد اور اسلم چودھری کے گھر پر 23 جنوری کی رات 12 بجکر 10 منٹ پر علاقائی تھانہ دودھارا کی پولیس نے اراجکتا اور لاقانونیت کی ساری حدیں پار کر دیں،خبر کے مطابق ظہیر احمد اور انکے رفقاء کار نے بامسیف کے بینر تلے 23 جنوری کو کوہریاواں گاؤں سے سمریاواں بلاک تک کالے قوانین سی اے اے این آرسی اور این پی آر کے خلاف ایک ترنگا مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔
جسکی میٹینگ سے لوٹ کر وہ اور دیگر افراد ابھی سوئے ہی تھے کہ مذکورہ تھانے کی پولیس نے انکے گھر پر دھاوا بول دیا اور ظہیر احمد کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر گھس کر سب کے فون چھین لئے اور گھر کے دیگر سامان کپڑے وغیرہ کو تتر بتر کردیا۔اور ظہیر احمد اور انکے دیگر رفقاء کو اٹھا کر لے گئے جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس کا ماحول بنا ہوا ہے تادم تحریر پولیس نے لوگوں کو اپنی حراست میں رکھا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں