کھیتا سرائے(یواین اے نیوز 18جنوری2020)گاڑی میں اب سونا چاندی رکھ کر لے جانا اتنا خطرہ نہیں ہے،جتنا خطرہ گائے بیل کو لاد کر لے جانے کا ہے،اسکا تازہ معاملہ جونپور ضلع کے شاہ گنج تھانہ علاقے کے ڈوبھی موڑ کا ہے جہاں پر آج ایک شخص اپنے رشتے دار کے یہاں سے گائے لاد کر اپنے گھر لے جارہا تھا،تبھی ہندو یوا واہنی کے لوگوں نے اس پیکب کو گھیر لیا اسی بیج کافی تعداد میں لوگ بھی اکٹھا ہوگئے۔
ہندو یوا واہنی نے الزام لگایا کی یہ سب گئو تسکر ہیں یعنی گائے بیچنے والے ہیں۔ موقع واردات پر مع فورس کے پولس کے اعلی حکام پہنچے اور پکب سمیت لوگوں کو پولس تھانہ لے کر آئی جہاں پر پوچھ تاچھ کرنے پر یہ خلاصہ ہوا کی وہ شخص ان تینوں گایوں کو اپنے رشتے دار کے یہاں سے اپنے گھر لے جارہےتھے۔ پولس نے ہندو یوا واہنی کے الزام کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ لوگ غلط فہمی کا شکار ہوگئے تھے۔پولس نے پوچھ تاچھ کے بعد ان لوگوں کو چھوڑ دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں