نئی دہلی(یواین اے نیوز14جنوری2020)دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے روز بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کے خلاف کوئی ثبوت نہ پیش کرنے پر دہلی پولیس پر طنز کیا اور کہا کہ لوگ سڑکوں پر ہیں کیونکہ جو باتیں پارلیمنٹ کے اندر کہی جانے چاہئیں تھیں۔ نہیں کہی گئیں، ایڈیشنل سیشن جج کامنی لاؤ نے کہا کہ دہلی پولیس ایسا سلوک کررہی ہے جیسے جامع مسجد پاکستان میں ہے اور اگر ایسا ہے تو کوئی بھی شخص وہاں پرامن مظاہرہ کرسکتا ہے۔ جج نے کہا کہ پاکستان کبھی غیر منقسم ہندوستان کا حصہ تھا۔
عدالت کے یہ ریمارکس آزاد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سامنے آیاہے۔ پرانی دہلی کے دریا گنج میں سی اے اے مخالف مظاہرے سے متعلق کیس میں آزاد کو گرفتار کیا گیا تھا۔جج نے کہا ، 'جو باتیں پارلیمنٹ کے اندر بتانی چاہیے تھیں وہ نہیں کہی گئیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ہمیں اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے لیکن ہم ملک کو تباہ نہیں کرسکتے ہیں۔
عدالت نے کہا ، 'آپ ایسا سلوک کررہے ہیں جیسے جامع مسجد پاکستان میں ہے اور اگر یہ پاکستان ہے تو آپ وہاں جاکر بھی احتجاج کرسکتے ہیں۔ پاکستان غیر منقسم ہندوستان کا ایک حصہ تھا۔عدالت نے پولیس کے تفتیشی افسر سے وہ تمام شواہد پیش کرنے کو کہا جس میں اشارہ کیا گیا تھا کہ آزاد جامع مسجد میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریریں کر رہے تھے۔ تفتیشی افسر سے بھی ایسا قانون بیان کرنے کو کہا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ مظاہرہ غیر آئینی ہے۔
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت بدھ کو مقرر کردی۔ سماعت کے دوران ، پولیس نے کہا کہ ان کے پاس بس مظاہرہ کی ڈرون تصاویر بطور ثبوت موجود ہے ، اس کے علاوہ کوئی اور ریکارڈنگ نہیں ہے۔ اس پر جج نے کہا ، "کیا آپ کو لگتا ہے کہ دہلی پولیس اتنی پسماندہ ہے کہ اس کے پاس کچھ بھی ریکارڈ کرنے کا سامان نہیں ہے؟" مجھے ایسی کوئی چیز یا قانون دکھائیں جو اس طرح کے اجتماع کو روکتا ہو ... تشدد کہاں ہوا؟ کون کہتا ہے کہ آپ مظاہرہ نہیں کرسکتے، کیا آپ نے آئین پڑھا ہے؟ مظاہرہ کرنا کسی بھی شخص کا آئینی حق ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں