دیوبند 13/ جنوری (دانیال خان)دیوبند کوتوالی میں پولیس کی رحم دلی اس وقت سامنے آئی جب کوتوالی پہنچے ایک ضعیف العمر شخص نے اپنے بیٹے پر 17ہزار روپئے ہڑپنے کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا۔ایس ایس آئی پرمود کمار نے ضعیف العمر شخص کی مدد کے لئے اپنے سپاہی کو بھیجنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ کو رکشاء میں جانے کا کرایہ بھی دیا۔
معاملہ دیوبند تحصیل کے گاؤں کرنجالی کا ہے جہاں ایک نا فرمان بیٹے نے اپنے ہی والد کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ چوری سے کھیت میں لگے 17ہزار روپئے قیمت کے درخت بھی کاٹ لئے،کوتوالی پہنچے 70سالہ ہری نے بتایا کہ اسکے بیٹے نے اسکے کھیت میں لگے 17ہزار روپئے کی قیمت کے پاپولر کے درخت بھی کٹوا دئے
اور ان درختوں کی رقم بھی اپنے ہی پاس رکھ لی،متاثرہ شخص کی تکلیف سن کر ایس ایس آئی پرمود کمار نے کوتوالی میں ہی ای رکشاء بلواکر رکشاء پولر کو کرایہ بھی اپنے ہی پاس سے دیا اور ہری کو یقن دہانی کرائی کہ اسکے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائیگا۔یہ سب دیکھ کر ہری کی آنکھ میں آنسوں آ گئے اور وہ ایس ایس آئی کو دعائیں دیتا ہوا وہا ں سے چلا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں