تازہ ترین

جمعہ، 17 جنوری، 2020

ندوۃ العلماء لکھنؤ کے سینئر استاذ مولانا برھان الدین صاحب اب نہیں رہے ۔


لکھنؤ۔رپورٹ اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 17جنوری 2020)انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے ہیکہ بر صغیرکی مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مؤقر استاذ حدیث حضرت مولانا محمد برھان الدین صاحب کاابھی کچھ دیر قبل تقریبا سوا چار بجے کئی دنوں کی بیماری کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔انا للہ واناالیہ راجعون ۔مولانا کا ندوہ کے بڑے اساتذہ میں شمار ہوتا تھا۔

مولانا کو 9دسمبر کو پہلے علاج کے لئے میڈول ہاسپٹل حسین گنج میں لایا گیا تھا جہاں پر آئی سی یو میں رکھا گیا وہاں طبیعت میں جب سدھار نہیں ہوا تو پھر شہر ہی کے سحر اسپتال آگئے تھے جہاں بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا آخر کار اج سواچار بجے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔اللہ تعالی مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور انکے اہل خانہ اور اہل ندوہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین نوٹ نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad