تازہ ترین

منگل، 14 جنوری، 2020

بھارت، آسٹریلیا میچ کے درمیان سی اے اے،این آرسی اوراین پی آر کے خلاف احتجاج

ممبئی۔۱۴؍جنوری: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہو رہے میچ کے دوران ہی کچھ ناظرین نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ان لوگوں نے مشہور وانکھیڈے اسٹیڈیم کے پویلین میں سی اے اے اور این پی آر کی مخالفت میں ٹی شرٹ پہن کر حکومت کے فیصلے کی مخالفت کی۔اس مخالفت کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں۔یہ مظاہرہ اس وقت ہوا، جب وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے میچ کھیل رہی ہے۔مخالفت کرنے والے ان ناظرین نے کہاہے کہ ہمیں صرف اس بات کا افسوس ہے کہ کئی دنوں سے ہو رہے مظاہروں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک باربھی طالب علموں سے بات نہیں کی۔

 ہم اپنے وزیر اعظم سے بات نہیں کر پا رہے ہیں۔ہم اس لیے ہی مخالفت کرنے گئے کہ پی ایم نریندر مودی ہم سے بات کریں۔ پی ایم نریندر مودی بڑے لوگوں کو بلاتے ہیں توان طالب علموں سے کیا ناراضگی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ وزیر اعظم نے نوٹ بندی سے لے کر اب تک کئی بیان دیے، لیکن کام نہیں کیا۔ پی ایم اب 2014 کے پی ایم نہیں ہیں اور اب کام کرنے کا وقت ہے۔ان لوگوں نے یہ بھی کہاہے کہ پی ایم اگر چاہیں تو وہ اپنی رہائش گاہ پرطالب علموں کی ایک میٹنگ کرکے ہم سے بات کریں، جس میں ہم انہیں بتا سکیں کہ یہ قانون ہمارے ملک کو کس طرح کمزورکرے گا۔

بشکریہ بصیرت نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad