تازہ ترین

منگل، 14 جنوری، 2020

غیر ریاست سے لائی جارہی لاکھوں روپیہ کی غیر قانونی شراب بر آمد

 آبکاری وزیر رام نریش اگن ہوتری کے ضلع میں پولس کو ملی بڑی کامیابی 

حافظ محمد ذاکر.مین پوری پوری تھانہ کراؤلی ضلع مین پوری میں پولس لاکھوں کی مالیت کی ہزاروں لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کی، شراب سمگلر کو پولس نے لیا اپنی حراست میں، شراب اسمگلر مجموعی طور پر 300 پیٹیوں میں تقریبا 2600 لیٹر غیر قانونی شراب کو ایک بڑے ٹرک میں مخفی طور پر لے جارہے تھے،پولیس کو کسی ذرائع بالکل درست معلومات موصول ہوئی اور پولیس نے بغیر کسی تاخیر کے ٹرک کا محاصرہ کیا، سخت مشقت کے بعد شراب سے بھرا ٹرک پولس اپنے قبضے میں لے لیا،دوران محاصرہ کچھ اسمگلر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے،


ایک اسمگلر پولس کی زد میں آگیا،موصولہ اطلاعات کے مطابق زیر حراست لیا گیا ملزم ہریانہ کے یمنا نگر کا رہائشی ہے، شراب سونی پت میں ٹرک میں لادی گئی تھی اور مین پوری میں کہیں کسی جگہ اس کو فروخت کرنا تھی،برآمد کی گئی شراب ”کریزی رومیو“  برانڈ کی وہسکی ہے،بر آمد شراب کی قیمت کموبیش پندرہ لاکھ روپیہ کی ہے،اس سلسلے میں 
ضلع مین پوری کے پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے بتایا کہ اس سارے ریکیٹ کا راز منکشف کر نے کے لئے پولس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، جلد ہی اس بڑے ریکیٹ کا انکشاف کیا جائیگا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad