تازہ ترین

منگل، 14 جنوری، 2020

نمائندہ راشٹریہ سہارا کو گہرا صدمہ۔ای رکشہ پلٹی ،معصوم فائز کی دب کرموت

چاند پور،رپورٹ۔محمد شاہد (یو این اے نیوز 14جنوری 2020)تحصیل چاند پور سے روز نامہ راشٹریہ سہارا اردو کے نمائندہ مولانا شاہد قاسمی کا سگا بھانجہ محمد فائز ولد کفیل احمدساکن محلہ بھجڑا والا قصبہ بڑھا پورکی دیر شام اس وقت دردناک موت ہوگئی ، جب سڑک پار کر رہے چار سالہ معصوم فائز کے اوپر سواریوں سے بھری ای رکشہ پلٹ گئی، جس کے نیچے دب کر معصوم کی دردناک مو ت ہوگئی ، معصوم کی اچانک موت سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے ۔ متوفی محمد فائز گھر کے باہر کھیل رہا تھا تبھی کھیلتے کھیلتے وہ اچانک سڑک پر آگیا ،اسی وقت بس اسٹینڈ کی جانب سے سواریوں سے بھری تیز رفتار سے آرہی ای رکشہ دڑائیور 80 سالہ نثار احمد اپنا توازن بر قرار نہیں رکھ سکا۔

 جس کے سبب ای رکشہ سامنے سے آرہی بائک سے بچانے کے چکر میں دیوار سے ٹکراکر اپنے سائد پر چل رہے معصوم فائز کے اوپر مع سواری پلٹ گئی ،آس پاس دکانوں پربیٹھے دکانداروںاور راہگیروں نے معصوم کو ای رکشہ اپر اٹھا کر باہر نکالا ۔ ای رکشہ کے نیچے دب جانے سے متوفی محمد فائز کے دونوں ہاتھ ، اور نیچے کا آدھا حصہ با لکل ٹوٹ گیا اور ناک ، منھ میں لوہے کے بولٹ گھس جانے اور سر پر شدید نا معلوم چوٹ لگ جانے سے اس کا بھیجہ بری طرح پس گیا ۔ گھائل معصوم کو اہل خانہ شہر کے پرائیویٹ ڈاکٹر کے یہاں لے گئے جہاں پر ڈاکٹر نے فائز کی حالت نازک دیکھتے ہو ئے سی ایچ سی نگینہ ریفر کردیا ۔سی ایچ سی نگینہ میں ڈاکٹروں معصوم فائز کو مردہ قرار دے دیا۔ 

معصوم فائز کی موت کی خبر سن کر اہل خانہ و رشتہ داروں میں کہرام مچ گیا۔ معصوم راشٹریہ سہارا کے نمائندہ مولانا محمد شاہد د قاسمی کا سگا بھانجا تھا۔ جس کی موت سے سہارا کے نمائندہ کو بے حد صدمہ پہنچا ہے اللہ تعالی لواحقین کو کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آج صبح دس بچے معصوم فائز کی نماز جنازہ، اس کے گھر کے پاس ہی ہوئی ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اور سبھی لوگوں کے دلوں پر صدمے کی ایک لہر تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad