تازہ ترین

پیر، 13 جنوری، 2020

مین پوری:غرباء و مساکین و ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کئے گئے

حافظ محمد ذاکر.مین پوری شہر کے محلہ دریبہ میں سردی سے حفاظت کے لئے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کئے گئے،جماعت اسلامی ہند یونٹ مین پوری کی جانب سے ہر سال غرباء مساکین،و ضرورت مندوں میں سردیوں کے موقعہ پر سردیوں سے بچاؤ کے لئے کمبل تقسیم کئے جاتے ہیں،اسی طرح عید کے موقہ پر بھی  مذکورہ لوگوں کو عید کی کٹ جس میں ضرورت کا سامان ہوتا ہے وہ بھی تقسیم کیا جاتا ہے، امسال بھی سردیوں کے موقعہ پر جماعت اسلامی ہند یونٹ مین پوری کی جانب سے کمبل تقسیم کئے گئے،واضح رہے،یونٹ کے لوگ  بہت احتیاط کے ساتھ صرف ضرورت مندوں میں ہی تقسیم کرتے ہیں،سب سے سے پہلے وہ شہر میں گشت کے دوران وہ مکانات نشان زد کرتے ہیں جہاں واقعی امداد کی خاص ضرورت ہو تی ہے،

مکانات نشان زد کر نے کے بعد ہی  یونٹ کے لوگ گھر گھر پہنچ کر ضرورت مندوں کو خاموشی کے ساتھ اجزا تقسیم کرتے ہیں،مذکورہ جماعت کی طرف سے غرباء ومساکین کیلئے ہرسال یہ فریضہ انجام دیا جاتا ہے اوّٓلاً جماعت کے کارکنان کی طرف سے گھر گھر جا کر جائزہ لیا جاتا ہے، اور کمزور طبقہ کے لوگوں کی نشاندہی کی جاتی ہے اسکے بعد حاجتمندوں کی حاجت روائی کی جاتی ہے،آج کمبل کی تقسیم کے عمل کا آغاز جناب حافظ جاوید صاحب کے ہاتھوں سے ہوا

 بعد ازاں جماعت اسلامی کے کارکنان میں سے جناب توحید عباسی صاحب  جناب محمد عمر صاحب و شاہنواز اختر صاحب و دیگر حضرات نے بھی اپنے ہاتھوں سے اس کار خیر کو انجام دیا،اس موقعہ پر حضرت مولانا محمد عرفان صاحب مظاہری نے کہا کہ جولوگ اس دنیا مین اللہ کی مخلوق کے ساتھ رحم کا معاملہ کرتے ہیں اللہ قیامت کے دن ایسے لوگوں پر رحم کا معاملہ فرمائیگا،ہر صاحب نصاب کو چاہیئے کہ وہ ہر پریشان حال مخلوقِ خدا کی خدمت کرتا رہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad