تازہ ترین

اتوار، 12 جنوری، 2020

جونپور سڑک حادثوں میں معصوم سمیت تین کی درد ناک موت۔

جون پور۔رپورٹ اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 12جنوری 2020)ضلع کے مختلف جگہوں پر ہوئے سڑک حادثوں میں معصوم بچے سمیت تین افراد کی درد ناک موت ہوگی مزید دو زخمی ہو گئے بچا گھر کے باہر بیٹھا تھا تبھی مٹی لدے ٹریکٹر نے اسے روند دیا ۔حادثہ کے فورا بعد لوگوں نے ٹریکٹر ڈرائیور کو پکڑ لیا ۔حادثہ کی خبر پاتے ہی تین تھانوں کی پولیس نے کسی طرح معاملے کو ختم کرایا۔بزرگا گاؤں رہائشی ساجن کا تین سالہ بیٹا کیشری دروازہ پر بیٹھا تھا۔اسی دوران مٹی سے لدا ٹریکٹر کی زد میں آگیا جس سے موقع ہی پر موت واقع ہوگئی۔

جس سے وہاں پر موجود لوگوں میں غصہ بھڑک اٹھا۔اور ٹریکٹر ڈرائیور کو پکڑ کر زدوکوب کرنا شروع کردیا۔کسی نے پولیس کو فون کیا ۔پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن حالات کو قابو میں نہ ہونے کی وجہ سے نویڑیا اور رام پور تھانے کی فورس کو بھی بلا لیا گیا  کافی دیر تک کوتوال دنیش پرکاش پانڈے کے سمجھانے پر لوگوں کا غصہ کم ہوا ۔اسکے بعد معصوم کی باڈی کو پولیس اپنے قبضے میں لے سکی ۔واضح رہے پولیس ٹریکٹر اور ڈرائیور کو بھی کوتوالی لائی۔وہیں جلال پور تھانہ حلقہ ٹہور گاؤں رہائشی اتل گپتا اپنے دو ساتھی بھولا بند اور روی پال کے ساتھ بائیک  سےایٹائیں بازار رستہ دار کے یہاں جارہے تھے جیسے ہی حسین پور گاؤں پہنچے ٹاتا میجک کی زد میں اگئے۔

 جس سے شدید طورپر تین زخمی ہوگئے سبھی کو ایمبولینس سے سموڈائیک اسپتال رام نگر بھیجا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے اتل گپتا( 30)کو مرا ہوا بتایا ۔بھولا بند کو نازک حالت میں ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔صدر  کوتوالی حلقہ کے پرانی بازار رہائشی اشوک وشکرما (55 ) کسی کام سے بائیک سے مڑیاہوں کی طرف جارہے تھے ۔جیسے ہی چک تالا گاؤں کے پاس پہنچے جونپور کی طرف جارہی ٹرک کی زد میں آنے سے موقع ہی پر انکی موت واقع ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ٹرک کو اپنی حراست میں لے لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad