تازہ ترین

جمعرات، 9 جنوری، 2020

جے این یو تشدد پر سنی لیون نے کی شدید مذمت!

نیو دہلی(یواین اے نیوز9جنوری2020)جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہوئے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اداکارہ سنی لیون نے جمعرات کو کہا کہ ملک کو بغیر کسی تشدد کے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے۔میرے خیال میں اس ملک سب سے بڑا مسئلہ تشددہے،جس کا حل حکومت کو نکالنا چاہیے۔ مجھے تشدد پر یقین نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تشدد کے بغیر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے ، سنی لیون سے اے این آئی نے جے این یو معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرنے کو کہا تو انہوں کہا کہ جن لوگوں چوٹ آئی ہے وہ کوئی ایک شخص یا ایک فرد نہیں ہے۔

 بلکہ اسکے ساتھ پورا کنبہ کھڑا ہے جو ہر کسی کو تکلیف ہو رہی ہے ، یہ نوجوانوں کا بھی خیال ہے جو اب اس دنیا میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کررہے ہیں۔ میں سب سے التجا کرتی ہوں کہ براہ کرم تشدد کو روکیں اور ایک دوسرے کو تکلیف پہنچائے بغیر ہی کوئی حل تلاش کریں ، ”38 سالہ اداکارہ نے کہا۔اس سے قبل اتوار کی شام کو ، یونیورسٹی کے 18 سے زیادہ طلباء ، جن میں جے این یو ایس یو وائی کی صدر عیشہ گھوش ، کو زخمی حالت میں ایمس ٹروما سنٹر پہنچایا گیا تھا ،جنہیں نقاب پوش بھیڑ کے ذریعہ یونیوسٹی میں گھس کر مارا گیا تھا ، اور انکے ساتھ پروفیسروں پر بھی لاٹھی ڈنڈے سے حملہ ہوا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad