تازہ ترین

جمعہ، 17 جنوری، 2020

ایک بار پھر چندرشیکھر دہلی کی جامع مسجد پہنچے،دستور ہند کو پڑھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز 17جنوری2020) بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد جمعہ کو ایک بار پھر جامع مسجد پہنچے۔ ضمانت پر رہا کرتے وقت عدالت نے انھیں دہلی چھوڑنے کو کہا۔ دہلی چھوڑنے کی آخری تاریخ مکمل ہونے سے پہلے ، وہ مظاہرین کے ساتھ جامع مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھ گئے اور آئین  کو پڑھا۔ چندر شیکھر کو 21 دسمبر کو جامع مسجد میں بھی ایسا ہی مظاہرہ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بھیم آرمی چیف جمعہ کی صبح مندر میں گئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ بنگلہ صاحب گردوارہ اور چرچ بھی جائیں گے۔ جمعہ کی رات 9 بجے سے پہلے انہیں دہلی چھوڑنا ہے۔

 وہ میڈیا سے بھی خطاب کئے۔بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد کو جمعرات کی رات تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ چندر شیکھر کو پرانی دہلی کے دریا گنج میں شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آزاد کی تنظیم نے پولیس کی اجازت کے بغیر 20 دسمبر کو ترمیم شدہ شہریت ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف جامع مسجد سے جنتر منتر تک مارچ کیا۔ بھیم آرمی چیف کو 21 دسمبر کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کی ضمانت منظور کرلی۔

 ایڈیشنل سیشن جج کامنی لاؤ نے انہیں کچھ شرائط کے ساتھ چھوڑ دیا۔ آزاد کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ وہ چار ہفتوں تک دہلی نہیں آسکیں گے اور انتخابات تک کوئی دھرنا لگانے کا اہتمام نہیں کریں گے،عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ سہارنپور جانے سے پہلے ، اگر آزاد جامع مسجد سمیت دہلی میں کہیں بھی جانا چاہے تو پولیس ان کو ساتھ لے جائے گی۔ جج نے کہا کہ خصوصی حالت میں خصوصی شرائط کی ضرورت ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad