تازہ ترین

بدھ، 8 جنوری، 2020

ہیرا گولڈ کی نوہیرا شیخ کو سخت شرائط کیساتھ مالیگاؤں کورٹ نے ضمانت دی

مالیگاؤں 7 جنوری (عامر ایوبی) ایک دہائی قبل اسلامی تجارت کا جھانسہ دیکر ہیرا گولڈ نامی نجی کمپنی نے ملک بھر میں اپنی شاخیں کھولی اور بھولے بھالے لوگوں کو ایک مخصوص رقم جمع کرانے کے بدلے ماہانہ منافع دینے کی پیشکش کی اور اسلامی حلیہ میں ملبوس نوہیرا شیخ کی چکنی چڑی باتوں میں آکر ہزاروں لوگوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع شدہ پونجی اس کمپنی میں جھونک دی کچھ خواتین نے اپنے شوہروں سے چھپ چھپا کر اس کمپنی میں پیسہ انویسٹ کیا اور ایسے لوگ بھی تھے جو اپنی بچی کی شادی کیلئے پیسہ ہیرا گولڈ میں ڈال رکھا تھا تاکہ یہ پیسہ بچی کی شادی بیاہ میں کام آسکے لیکن کمپنی نے اچانک لٹ جانے اور گھاٹے میں چلے جانے کا دعویٰ کیا۔

 اور اس میں لوگوں کے اربوں روپے پھنسے ہیں تنگ آمد بجنگ آمد اس کمپنی سے چوٹ کھائے لوگوں نے ضلعی عدالتوں سے لیکر سپریم کورٹ تک کا دروازہ کھٹکھٹا کر انصاف کی گہار لگائی ہے مالیگاؤں کی مقامی کورٹ میں بھی دو درجن سے زائد افراد اپنے پیسے کی واپسی کو لیکر کیس لڑ رہے ہیں ان کی کوششوں کو اس وقت ایک دھچکا لگا جب کل مقامی کورٹ نے نوہیرا شیخ کو ضمانت قبل از گرفتاری کو منظوری دی ہے تفصیلات کے مطابق ہیرا گولڈ نے اس مقدمہ کیلئے ماہر وکلاء ایڈوکیٹ مالوانی اور ایڈوکیٹ تمنا شیخ کی خدمات حاصل کرکے درخواست ضمانت داخل کی تھی اس کی سماعت کرتے ہوئے مقامی کورٹ کے معزز جج آسوتوش نے اسے قبول کیا۔

 اور نوہیرا شیخ کو ضمانت دے دی ہے لیکن یہ ضمانت سخت شرائط پر مبنی ہے جسے مشروط ضمانت کہا جاسکتا ہے معزز جج نے ضمانت کیلئے نو شرائط رکھی ہیں جس میں نوہیرا شیخ کا پاسپورٹ جمع کرانا، شکایت کنندگان کا پیسہ ایک کروڑ دس لاکھ کورٹ میں جمع کرانا، نوہیرا شیخ کی ہفتہ میں دو مرتبہ ای ڈی میں حاضری وغیرہ کا شمار ہے معزز جج اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہیکہ اگر 23 جنوری 2020 تک رقم اور پاسپورٹ نہیں جمع کرایا گیا تو انکی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad