تازہ ترین

پیر، 27 جنوری، 2020

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں یوم جمہوریہ کا جشن بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا،

سمستی پور ۔(یو این اے نیوز 27جنوری 2020)ہندوستان کی تاریخ میں دودن بڑی اہمیت کی حامل ہے ایک ۱۵ اگست اور دوسرا ۲۶ جنوری ۱۵اگست ۱۹۴۶ کو ہندوستان انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا اور ہندوستانیوں کو طوق سلاسل سے چھٹکارا نصیب ہوا اور ۲۶ جنوری ۱۹۵۰ جس میں ہندوستان کا آئین  مرتب ہوا چنانچہ قانون کے ماہرین نے ہندوستان کا دستور تیار کیا جسے ۲۶ نومبر ۱۹۴۹ کو دستور ساز اسمبلی نے منظور کر لیا اور ۲۶جنوری ۱۹۵۰ سے اس پر عمل شروع ہو گیا اس طرح ہندوستان ایک خود مختار جمہوری ملک بن گیا جس کا خواب ملک کو آزادی دلانے والوں نے دیکھا تھا اسی دن کی یاد میں ۲۶جنوری کو یوم جمہوریہ کا جشن بڑے تزک واحتشام کے ساتھ پورے ملک میں تمام مکاتب فکر کے لوگ مناتے ہیں


جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور، کر ہوا برہیتا،کلیانپور ضلع سمستی پور میں بھی جشن جمہوریت کا ایک مختصر پروگرام  مولانااحسان قاسمی امام وخطیب چھوٹی مسجدچکمہسی کی صدارت میں منعقد ہوا  پرچم کشائی کی رسم بانی وناطم جامعہ جناب قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے ہاتھوں ہوئیجامعہ کے ہونہار طالب علم محمد سعید محمدفہیم اور محمد عالمگیر نے مشترکہ طور پر قومی ترانہ ہند پیش کیا پروگرام میں شریک مہمان خصوصی عالی جناب عزت ماب افتخار احمد صاحب سابق پر مکھ کلیان پور نے جنگ آزادی کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی 

متصلا طلبہ کا خصوصی پروگرام جامعہ کے معاون خاص جناب ابوذر  (عرف ببلو)صاحب  چکمہسی کی صدارت میں  منعقد ہوا  جسکا آغازمحمد سعید کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی بعدہ محمد ساجد پورنیہ نے نعت نبی پیش کی یکے بعد دیگرے محمد آفتاب بن محمد امتیاز،محمدنوشاد، رحمت اللہ ،اورساجد نے اردو ہندی انگریزی زبان میں تقریر پیش کی نظامت کے فرائض مولانا اسجد مدنی نے انجام دیا

پروگرام میں مقامی وبیرونی معزز مہمانانان عظام شریک ھوئے جن مین قابل ذکر نام جناب حاجی محسن صاحب ماسٹر اختر صاحب پرشتم پور ڈاکٹر مقصود عالم کرہوا گلاب صاحب عزیرصاحب طفیل صاحب  جناب سبحان صاحب وغیرہم اخیر میں تمام مہمانوں کا شکریہ جامعہ کے نائب ناظم جناب ماسٹر امتیاز صاحب نے اداکیا پروگرام کوکامیاب بنانے  میں جامعہ کے اساتذہ کرام جناب مولانا افضل ندوی حافظ حشمت اللہ ماسٹر دیپک پیش پیش رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad