ممبئی،تھانہ۔رپورٹ امتیاز احمد(یو این اے نیوز 11جنوری 2020) موصولہ خبروں کے مطابق کلیان ریلوے اسٹیشن کے قریب کان میں ائیر فون لگا کر ریل پٹریوں کے ساتھ چل رہی ۲۸ سال کی ایک لڑکی کی ٹرین کی چپیٹ میں آنے سے موت ہوگئی،ریلوے پولس نے جمعرات کو اس کی جانکاری دی ایک آفیسر نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کو اس وقت ہوا جب مہلوکہ انتو دیوی دوبے کا لج جارہی تھی ۔وہ کلیان ٹاؤن شپ کے لوک اودیان علاقے کی رہنے والی ہے۔
آفیسرنے بتایا کہ وہ ریل پٹڑی کے ساتھ ساتھ چل رہی تھی اسی دوران وہ کلیان ریلوے اسٹیشن کے قریب سانگے واڑ ی میں تیز رفتاری سے آرہی ایک لوکل ٹرین کی زد میں آ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت اس کے کان میں ائیر فون لگا تھا۔ اطلاع کے مطابق پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں