تازہ ترین

جمعرات، 2 نومبر، 2017

جونپور ڈی ایم کو کمال اعظمی کی سرپرستی میں میمورینڈم دیا گیا!


جونپور ڈی ایم کو کمال اعظمی کی سرپرستی میں میمورینڈم دیا گیا!
جونپور،رپورٹ،اسماعیل عمران جون پور(یو این اے نیوز1 اکتوبر2017)ووٹرز ادھیکار منچ کے ضلع صدر اور سماجی کارکن کمال اعظمی کی سرپرستی میں آج کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع آفسر کو میمورنڈ دیا گیا ۔ڈی ایم کو دئیے گئے میمورینڈ میں کہا گیا ہیکہ شہر کے نگر پالیکا انتخاب کی ووٹرز لسٹ سے وارڈ نمبر 21 میں ایک خاص طبقے کے لوگوں کانام کٹوادیا گیا ہے ،جبکہ انکا نام ووٹرز لسٹ میں جنوری تا فروری 2017 میں درج ہوا تھا ۔اسی طرح دیگر وارڈوں کی ووٹرز لسٹ سے نام جان بوجھ کر غائب کردیا گیا ہے ،جسے ووٹرز لسٹ میں شامل کیا جائے۔تاکہ ووٹر اپنے ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ ہوں اور بلا کسی بھید بھاو کی انتخاب ہوسکے۔اس موقع پر سردار حسین ،صد رالدین منسوری،الماس احمد،محمد یامین،راہل ،محمد ظفر،نورالدین وغیرہ موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad