جمدہاں جونپور میں بعد نماز عشاء اجلاس عام آج
جونپور،رپورٹ،اسماعیل جونپوری(یو این اے نیوز 2 نومبر 2017)آج 2 نومبر 2017 بروز جمعرات بعد نماز عشاء جونپور شہر سے تقریبا 35 کلو میٹر دور تھانہ حلقہ کھیتا سرائے موضع جمدہاں میں ایک عظیم الشان اجلاس عام بعنوان تعلیم وتربیت واتحادملت ،حضرت مولانا ابرار احمد صاحب ندوی منیجر قبا انٹرنیشنل اسکول کی صدارت میں منعقد ہونے جارہا ہے جسمیں ملک کے مشہور علماء کرام میں سے ،حضرت مولانا جاوید صاحب ندوی ،استاذ جامعہ اسلامیہ مظفر پور اعظم گڑھ،حضرت مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی استاذ مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ،حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالوحید صاحب قاسمی ،ناظم اسماء عربک کالج جونپور ۔بحیثیت مقرر خصوصی تشریف لارہے ہیں تمام لوگ ہورہے اس عظیم الشان اجلاس عام میں شرکت کرکے اپنی دینی بیداری کا ثبوت پیش کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں