بھوگاؤں ،تالابوں پر قبضہ کر نے والوں کی اب خیر نہیں
بھوگاؤں ،مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز28اکتوبر2017) محلہ جگت نگر میں بیش قیمتی طالاب کی زمین پر پانچ لوگو کے خلاف اقتصادی جرمانہ لگائے جانے کے بعد غیر قانونی قبضہ کر نے والوں میں قانونی کارروائی کو لے کر خوف زدہ ہیں ،کارروائی سے بچنے کیلئے تحصیل کے چکر کاٹتے دیکھا گیا،کچھ لوگ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے سیاسی لوگو کی پناہ میں جانے کی کوشش کر رہے ہیں.بھوگاؤں کوتوالی کیپشت میں واقع قدیمی تالاب نگر پنچایت بھوگاؤں کی ملکیت ہے. اس تالاب میں برسوں سے محلہ جگت نگر، محلہ ہتیاپوڑ، محلہ نددافان، مشرانا، بکّا لان وغیرہ محلوں کا برساتی پانی سمیت گندہ پانی جمع ہوتا تھا،سیاسی دھمک کے تحت اس تالاب پر تقریباً 3 درجن لوگو نے غیر قانونی قبضہ کرتے ہوئے پکے تعمیراتی مکان وغیرہ بنا لئے ہیں،گزشتہ 15 سال میں تقریباً 7 بیگھہ کا تالاب سمٹ کر ایک بیگھہ رہ گیا ،ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود جب لوگو نے طالاب کی زمین پر غیر قانونی قبضے کی شکایتیں اعلی افسران سے کیں تو اس وقت کاروائیاں سیاسی دباؤ کے چلت تحت ٹھنڈے بستے میں ڈال دی جاتی تھیں، 25 برسوں سے التوا چل رہی کارروائی سے آخر کار تحصیلدار اکھلیش کمار گپتا نے غیر قانونی قبضہ کرنے کے ملزم رام لال پر 2 لاکھ 87 ہزار 689، پھولچندر پر 11 لاکھ 91 ہزار 315، رادھے شیام پر 6 لاکھ 77 ہزار 250، منوج کمار پر 39 ہزار 551 اور کملیش کمار پر 54 ہزار 932 کا جرمانہ عائد کیا ہے ، اسی کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کو مسمار کر تالاب کی زمین کو قبضہ سے آزاد کرائے جانے کا حکم دیا ہے ، اس حکم کے بعد سے غیر قانونی قبضہ کرنے والو میں خوف سا نظر آرہا ہے . قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے لوگو نے سیاسی نیتاؤں کے یہاں آنا جانا شروع کر دیا ہے ،ان لوگوں پر عدالت میں چل رہا ہے مقدمہرام داس سنگھ، رام بابو، مسٹر شنکر مسٹر، مہیش سنگھ، سرویش کمار، چندن سنگھ، راجویر سنگھ، امریک خاں، لالمیاں، پھولچند، گوریلال، شری کرشن، یاسین علی وغیرہ سمیت 31 لوگو پر غیر قانونی قبضے کے مقدمہ تحصیلدار کی کورٹ میں زیر غور ہے.طالاب پر قبضہ کرنے والو کے خلاف ہو گی سخت کاروائیاس ضمن میں ایس ڈی ایم سندیپ کمار کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے ریاست کے تمام تالابو کو غیر قانونی قبضوں سے آزاد کرائے جانے کے حکم دیے تھا،سینکڑوں تالابو ں پر خاص مہم چلا کر تجاوزات سے آزاد کرا دیا گیا ہے. شہری علاقے کے تمام تالابو کی رپورٹ طلب گئی ہے. جلد ہی غیر قانونی قبضہ کرنے والو ں پر کر کارروائی کی جائے گی.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں