امر سنگھ کا متنازعہ بیان،کہا دہشت گردی میں پکڑے جانے والےسبھی مسلم ہی کیوں ہوتے ہیں؟
وارانسی٬رپورٹ،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز28اکتوبر 2017)سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ امرسنگھ نے ایک متنازع بیان دیاہے، سماج وادی سے نکالے جانے کے بعد سے ہی امر سنگھ بی جے پی کے ایجنڈے کی خوب تعریف کرتے ہیں۔اور آج بنارس میں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہوتے مگر دہشت گردی میں پکڑے جانے والے مسلمان ہی کیوں ہوتے ہیں؟دوسری طرف جب تاج محل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تاج محل ایک مقبرہ ہے،وہاں ہنومان چالیسا پڑھنا صحیح نہیں ہے۔کچھ لوگ مودی جی کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں