ڈان بننے کے شوق میں نوجوان کو پہنچایا حوالات میں۔
لکھنؤ،رپورٹ،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز 31اکتوبر2017)جی ہاں معاملہ کاس گنج کے شڈھ پورا کا ہے،جہاں ایک نوجوان نے اسلحہ لہراتے ہوئے فوٹو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی،اسکے بعد پولس محکمے میں اسکی ہڑکمپ مچ گئی،دراصل ابھیشیک عرف گولڈی نامی ایک نوجوان کو ڈان بننے کا بھوت سوار تھا،اس نے اسی نسبت سے سوشل میڈیا پر دونوں ہاتھوں سے لہراتے ہوئے تمنچے کے ساتھ فوٹو کھینچ کرڈال دیاتھا،اسکے بعد وہ تصویر وائرل ہوگئی،اس پورے معاملے میں یوپی پولس کے ایڈیشنل ایس پی رینک کے افسر راہل شری واستو نے ٹویٹ کرکے معاملے کو سنجیدگی سے لیا۔اسکے بعد پولس نے اس نوجوان کو غیر قانونی تین اسلحوں کے ساتھ ساتھ زندہ کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔اور ابھیشیک کو غیر قانونی طریقے سے اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل بھیج دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں