اعظم گڑھ اور خراسن روڈ(پھولپور) ریلوے اسٹیشن پر باؤنڈری لگاکر نصب کئیے جائیں گے سی سی ٹی وی کیمرے۔
اعظم گڑھ/رپورٹ،ریحان اعظمی (یواین اے نیوز 31اکتوبر2017)اعظم گڑھ ریلوے اسٹیشن کو اے گریڈ کادرجہ حاصل ہے اور اس اسٹیشن کی ہرروز آمدن قریب دس لاکھ روپئے ہے،اور حفاظتی انتظامات ناکے برابر ہے، جس سے آئے دن چوری کی واردات ہوتی رہتی ہے،اسی کو دیکھتے ہوئے، اعظم گڑھ کے پلھنی ریلوے اسٹیشن اور پھولپور کے خراسوں ریلوے اسٹیشن کی چاروں طرف سے باؤنڈری کی جائے گی، اور اس پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے، یہ جانکاری آر پی ایف اسٹیشن انسپکٹر انچارچ رشید بیگ مرزا نے دی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں اسٹیشنوں کو باؤنڈری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے،اور باونڈری کرنے کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے سے لیس کر دیاجائے گا،جس سے چوری جیسے واقعات پر روک لگ سکے گی۔باؤنڈری بن جانے سے ادھر ادھر سے لوگ نہیں گھس سکیں گے۔واضح رہے کہ دونوں اسٹیشنوں پر رات کے اندھیروں میں کئی مرتبہ چوری کی واردات بھی ہوچکی ہے،اب اسطرح سے امید کی جارہی ہے کہ چوری پر روک لگے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں