سرائے میر میں بیڈمنٹن کھیلنے کے دوران طالب علم موت کی موت
سرائے میر(یواین اے نیوز 31اکتوبر2017) سرائے میر کے مہاجانی ٹولہ میں اتوار کی رات بیڈمنٹن کھیلنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک طالب علم موت واقع ہوگئی، 13 سالہ حبیب ولد شہزاد دوسری کلاس کا طالب علم تھا، جو سرائے میر کےمہاجنی ٹولہ میں رہائش پذیر تھا. خاندان کا کہنا ہےکہ اتوار کی رات قریب نو بجے وہ گھر کے احاطے میں بیڈمنٹن کھیل رہا تھا. جس کھمنے سے نیٹ باندھی ہوئی تھی اسمیں پہلے سے ہی کرنٹ موجود تھا. کھیلنے کے دوران ، حبیب نیٹ کے کھمبے کو پکڑ کر کھڑا ہونا چاہتا تھا.تبھی بجلی کا کرنٹ اچانک پکڑ لیا جس سے وہ جھلس گیا،اہل خانہ نے آناً فانا میں ہاسپٹل لے گئے مگر وہاں ڈاکٹروں نے حبیب کو مردہ قرار دیا ،پولس نے پنچ نامہ بناکر لاش کو خاندان کے حوالے کیا،جس کو کل ہی سپردِ خاک کردیا گیا۔ حبیب دو بھائیوں اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹا تھا.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں