مین پوری : ۱۵؍ ہزارکا انعامی شاطر نیرج یادوکو پولس نے کیا گرفتار
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز29اکتوبر2017 )ایک ماہ قبل تھانہ گھرور کے موضع شاہ جہاں پور میں 307 ملزم فرار چل رہا شاطر ہسٹری شیٹر نیرج یادو عرف پپو کو اس کے گھر پکڑنے گئی پولیس پر شاطر نیرج یادو نے فائرنگ کر دی تھی ،اور فرار ہو گیا تھا ،اس پو رے معاملہ میں ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کو گولی لگی تھی جس کی وجہ سے دونوں پولس اہلکار زخمی ہو گئے تھے ، فرار ہونے کے بعد سے پولیس نے کئی ریاستوں میں اس کی تلاش کی پر وہ ہ گرفت میں نہیں آسکا ، جس کے بعد آئی جی رینج آگرہ کی جانب سے شاطر نیرج یادو کے اوپر 15 ہزار کا انعام قرار دیا گیا تھا، کل دیر رات ضلع مین پوری کے اوچھا تھانے کی پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ گھرور کے موضع شاہ جہاں پور میں ایک معاملے میں 307 میں مطلوبہ اور پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والا شاطر نیرج یادو عرف پپو اپنی سسرال گرام ا نو پورہ میں چھپا ہوا ہے، جس کے بعد ضلع کے کئی تھانوں کی فورس نے س مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ہسٹری شیٹر کو اس کی سسرال سے معہ رائفل اور کارتوس کے گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے شاطر نیرج پر گینگسٹر، گنڈا ایکٹ، آرمس ایکٹ اور 307،332،336،337،376،378،، 504،506،147،148،149 جیسی سنگین دفعات میں جیل بھیجا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں