جھاڑکھنڈ میںتین روزہ تربیتی مجلس کا انعقاد
بنارس.رپورٹ،محمد صدرعالم نعمانی (یواین اےنیوز29اکتوبر2017)مریدین ومتوسلین کی تربیت کیلئے تین روزہ روحانی نورانی عرفانی اور اصلاحی تربیتی مجلس کا انعقاد بروز سنیچر اتوار.سوموار.(9/10/11دسمبر2017)بمقام جامع مسجد گڈییاں پوسٹ برونڈا تھانہ گووند پور ضلع دھنباد جھاڑکھنڈ میں زیر تربیت مرشد کامل پیر طریقت رہبر شریعت مفلح الامت حضرت مولانا الحاج سید احمد نصر صاحب بنارسی مدظلہ العالی مہتمم مدرسہ عربیہ امدادیہ خانقاہ بنارس یوپی( خلیفہ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خانصاحب جلال آبادی .وصاحب زادہ مسیح الامت حضرت مولانا صفی اللہ خان صاحب المعروف بھائ جان .مہتمم جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد )کیا گیا ہے. اس تربیتی مجلس میں جھاڑکھنڈ بہار اور مغربی بنگال کے ہزاروں مریدین ومتوسلین کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی علماء کرام شریک ہونگے دھنباد واسکے مضافات کے لوگوں سے خصوصی درخواست ہے کہ اس روحانی نورانی عرفانی اور اصلاحی تر بیتی مجلس میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اپنے ظاہروباطن کی اصلاح کریں. اوراپنے قلوب کو ایمان ویقین کی روشنی سے مجلی ومصفی فرمائیں.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں