بی،جے،پی کے بینر تلے نگر پنچایت کے دعویداروں کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا گیا
بھوگاؤ ں،مین پوری حافظ محمد ذاکر (یواین اےنیوز28اکتوبر2017) بی جے پی کی کور کمیٹی کی ایک نشست قصبہ کے چھو ٹا بازار میں منعقد کی گئی،جس میں بھارتی جنتا پارٹی کے بینر تلے نگر پنچایت کےعہدیداروں کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا گیا.محلہ چھوٹا بازار واقع ایک آڈیٹوریم میں منعقد و نشست میں ضلع انتخابات انچارج ہرناتھ سنگھ نے بتایا کہ نگرپنچایت صدر کے انتخابات کے لیے اب تک ہم کو چار درخواست موصول ہوئی ہیں،ان درخواستوں پر ضلع میں بنائی گئی کمیٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا،ٹکٹ اسی درخواست گزار کو دیا جائے گا جو جیت درج کرا سکے ، نشست میں درخواست دینے والے تمام امیدواروں سے الیکشن انچارج ہرناتھ سنگھ یادو، ممبر اسمبلی رام نریش اگنی ہوتری، ضلع صدر آلوک گپتا، اشونی، اروند تومر، سریندر چوہان، راجیش سونی، گو رو شاکیہ ، گوتم کٹھیریا، سچن گپتا، مکیش اگنی ہوتری، استیندر گپتا، موہت یادو، اشو سکسینہ وغیرہ لوگ موجود رہے.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں