تازہ ترین

بدھ، 25 اکتوبر، 2017

گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان،9اور 14دسمبردومراحل میں انتخابات اور 18دسمبر کو گنتی۔

گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان،9اور 14دسمبردومراحل میں انتخابات اور 18دسمبر کو گنتی۔
نئی دہلی(ایجنسی،یواین اے نیوز25اکتوبر2017)الیکشن کمیشن گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ گجرات میں 182 نشستوں پر الیکشن ہونا ہے۔ یہاں، مجموعی طور پر 50 ہزار 128 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ ریاست میں تقریبا 4 کروڑ تیس لاکھ ووٹر ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق ابھی سے نافذ کر دیا گیا ہے۔پہلے مرحلہ میں نو دسمبر کو ووٹنگ، دوسرے مرحلہ میں چودہ دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ گجرات میں بھی ووٹوں کی گنتی اٹھارہ دسمبر کو ہو گی۔ یعنی ہماچل پردیش اور گجرات کے نتیجے ایک ہی دن آئیں گے۔چودہ تا اکیس نومبر پہلے مرحلہ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے جا سکیں گے۔ بائیس نومبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ اور چوبیس نومبر تک نام واپس لئے جا سکتے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں انیس اضلاع اور نواسی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔دوسرے مرحلہ میں بیس تا ستائیس نومبر کاغذات نامزدگی داخل کئے جا سکیں گے۔ اٹھائیس نومبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ ہو گی۔ جبکہ تیس نومبر تک نام واپس لئے جا سکتے ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں چودہ اضلاع اور ترانوے سیٹوں پر ووٹنگ ہو گی۔ کل ایک سو بیاسی سیٹوں پر دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔لائسنسی ہتھیار تھانوں میں جمع کرانے ہوں گے۔ چناوی گاڑیوں کے استعمال کی ادائیگی ای پیمنٹ سے ہو گی۔ شکایت کے لئے چوبیس گھنٹے کا کنٹرول روم ہو گا۔ تین طرح کے انتخابی مشاہدین کام کر یں گے۔ موبائل ایپ کے ذریعہ بھی شکایت درج کرا سکیں گے۔ سنیما گھروں، ایف ایم اور ٹی وی میں اشتہارات پر خاص نظر رہے گی۔بوتھ اوئیرنیس گروپس کو بھی پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا جائے گا۔ ہر ایک امیدوار کو الگ بینک کھاتہ کھولنا ہو گا۔ اسی کھاتےسےچناوخرچ ہوں گے۔ ہر امیدوار کے لئے خرچ کی حد اٹھائیس لاکھ روپئے ہے۔ حساس بوتھوں پر ویڈیو کیمروں سے نظر رکھی جائے گی۔ایک بوتھ میں وی وی پیٹ پرچیوں کی گنتی ہو گی۔ ایک سو دو پولنگ بوتھوں پر صرف خاتون اہلکار تعینات کی جائیں گی۔ مقامی زبان میں ووٹنگ گائیڈ کو دستیاب کرایا جائے گا۔سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر وی وی پیٹ مشینوں کا استعمال ہو گا۔ وی وی پیٹ کے استعمال سے عام آدمی اپنا ووٹ دیکھ سکے گا۔ اسی وجہ سے اس مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad