تازہ ترین

جمعرات، 26 اکتوبر، 2017

وزیراعلی یوگی نے تاج محل کا قریب سے کیا دیدار سیاحوں کے ساتھ کھینچوائی سیلفی۔


وزیراعلی یوگی نے تاج محل کا قریب سے کیا دیدار سیاحوں کے ساتھ کھینچوائی سیلفی۔
آگرہ ۔رپورٹ اسماعیل عمران جون پور ی(یو این اے نیوز 26 اکتوبر 2017)اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ادیتھناتھ نے آج محبت کی بنی نشانی تاج محل کا قریب سے دیدار کرہی ہی لیا وہ یہاں کے رائل گیٹ سے داخل ہوکر ڈائنا بنچ ہوتے ہوئے صدر گنبد کا بھی دیدار کیا ۔وزیراعلی یوگی نے تاج محل کے پورے احاطہ کا چکر لگایا ۔اسی بیچ غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ تصویریں بھی کھینچ واتے نظر آئے ۔واضح رہے کہ آج صبح وزیراعلی اُس آگرہ کو دیکھنے پہنچے جو یوگی صاحب کو ۔ وزیراعلی کی کرسی پانے سے پہلے بھاتا نہی تھا انکے دل ودماغ میں یہ انمول محبت کی نشانی تاج محل چبھتا تھا انکی زبان سے تاج محل کے لئے برے لفظ نکلتے تھے لیکن آج اسکی اہمیت اور محبت کی نشانی بتاتے نہی تھکے ۔وزیراعلی یوگی نے سب سے پہلے نگلا پیما میں ربر چیک ڈیم کی جگہ کا معائنہ کیا ،اس سے قبل تاج محل کا یوگی نے فضائیہ دیدار کرنے کے بعد تاج محل کے پیچھے واقع گاؤں کچھ پورہ گاؤں کے پرائمری اسکول گئے ،یہاں قریب 69کروڑ روپیوں کے اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔اسکے بعد تاج محل کے مغربی گیٹ کی پارکنگ پر اپنے ہاتھوں سے چھاڑو لگا کر اپنی ہی پارٹی کے MLA سنگیت سوم جیسے لوگوں کو محبت کی نشانی تاج محل کی اہمیت کا سبق سکھایا۔اور اس دیداری مہم میں انکے ساتھ نائب وزیر اعلی داکٹر دنیش شرما پائرٹن منتری ریتا بہوگڑاں جوشی ،وزیر حیوانات ایس پی سنگھ۔آگرہ کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رام سنکر،فتح پور سے رکن پارلیمنٹ چودھری بابولال ۔اور اگرہ کے سبھی نو ممبراران اسمبلی سمیت تاج محل کے مغربی گیٹ سے سیدھے وزیراعلی کے ساتھ شاہ جہاں پارک بھی گئے ۔یہاں سے سخت حفاظتی دستے کے ساتھ اہم گنبد گئے اسی گنبد میں ہی مغل بادشاہ شاہ جہاں اور ممتاز کی قبر موجود ہے جسکی زیارت خود یوگی اپنی آنکھوں سے کرنے کے بعد لکھنو کے لئے شام چار بجے روانہ ہوگئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad