تازہ ترین

پیر، 4 جنوری، 2021

سیاسی جماعتوں میں سب سے مضبوط مستحکم جماعت سماجوادی پارٹی ہے:اویس رشید مجلس اتحاد المسلمین یا بی ایس پی میں ابھی وہ سیاسی قوت موجود نہیں جو بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر سکے:

مین پوری: محمد ذاکر(یو این اے نیوز4جنوری 2021)سماجوادی پارٹی اتر پردیش کی ایک ایسی پارٹی ہے جس میں سبھی طبقہ کے لوگ یقین رکھتے ہیں، سبھی کے حقوق  اس پارٹی میں محفوظ ہیں،ریاست کے لوگوں کےلئے یہ پارٹی صرف سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ سبھی سماج کے اچھے لوگوں کی شراکت کی وجہ سے اسے ایک سماجی تنظیم بھی کہ سکتے ہیں،جس میں سبھی سماج کا وقار محفوظ ہے۔،ان باتو کا اظہار خیال اویس رشیدنائب صدر کیا۔ انہو نےکہا کہ اس سیاسی و سماجی جماعت کی بنیاد معزز راہنما ملائم سنگھ یادو نےرکھی



 اور مزید یہ کہ سبھی سماج کی شراکت سے اس کو پر وان چڑھا یا گیا، اس پارٹی کو کسی خاص مذہب یا ذات سے وابسطہ کرنا یہ سراسر نا انصافی ہے۔ یہ سماجوادی پارٹی آج بھی امن پسندلوگوں کے دل ودماغ میں بسی ہوئی ہے۔


آج بھی اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کا دوسرا مقام ہے،سماجوادی پارٹی کے سر پرست و راہنما ملایم سنگھ یادو،وپارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو ایک صاف شبیہ کے سیاست داں ہیں،ریاست کے سبھی سماج کے لوگ اکھلیش یادو پر اعتمادکرتے ہیں،اور لوگو کا یہی اعتماد پھر سے اکھلیش یادو کو اتر پردیش کا وزیر اعلیٰ بنا ئیگا


۔اگر ہم اکھلیش یادو کے اقتدار میں کئے گئے مفاد عامہ کے کاموں کا جائزہ لیں تو واضح ہو جاتا ہے کہ پارٹی کے قومی صدر نے بغیرکسی امتیازی سلوک کے وہ کام کئے ہیں جو آزادی سے لے کر آج تک کوئی بھی پارٹی نہیں کر سکی،متحرک ادر فعال نیتا اویس رشید نے مزید کہا کہ سیاست کے معنی اور مطالب سے ہم مسلمانوں،پسماندہ سماج اور دلت سماج کوسماجوادی پارٹی نے ہی متعارف کرایا ہے۔سماجوادی کے وجود اور اقتدار سے قبل ہم سیاست کے معنوں اور سیاست میں اپنے حقوقوں کو بھی نہیں سمجھتے تھے۔


ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا کہ ملک اور ریاست میں خوشحالی اوربھائی چارگی کے لئے ضروری ہے  بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے۔اور یہ کام صرف سماجوادی پارٹی کر سکتی ہے،بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا نہ تو بی ایس پی کا کام ہے،اور نا ہی مجلس اتحاد المسلمین کا،اس لئےضروری ہے کہ ہم سب مل کر سماج وادی پارٹی کو پھر سے اقتدار میں لائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad