جون پور ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 7جنوری 2021)ان دنوں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین جون پور کے کارکنوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں ہے ۔اور ہونا بھی درست ہے ،دراصل مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ہیرو ممبر پارلیمنٹ اسعد الدین اویسی ریاست اترپردیش کے مشرقی اضلاع بنارس ،جون پور ،اعظم گڑھ وغیرہ کے سیاسی سفر پر اگلے دو چار دنوں میں آنے والے ہیں ،
جس کی آہٹ سے مشرقی یوپی کی سیاست گرم ہوچلی ہے ،اویسی کی ضلع آمد پر یو این اے نیوز کے نمائندہ نے مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر عمران بنٹی سے بات کی ،تو انہوں کہا ہمارے قومی صدر بہت جلد جون پور کی عوام کے بیچ ہونگے ،اور انکی آمد ہم سبھی کارکنوں کے لئے باعث افتخار ہوگی۔
انہوں نے نمائندہ سے کہا اگلے دو ایک روز میں قومی صدر اسعد الدین اویسی صاحب کے آمد کی تاریخ کا اعلان آفیشلی طور پر کردیا جائے گا ،انہوں مزید کہا صدر صاحب کا آنا بالکل یقینی ہے میں اپنے ضلعی کارکنوں کے ساتھ مل کر انکے استقبال کے لئے جنگی پیمانے پر تیاریاں شروع کردی ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں