اویسی امیدوار نے چندر شیکھر کے امیدوار پر لگایا حملہ کرنے کا الزام
بلند شہر ۔(یو این اے نیوز 26اکتوبر 2020)یوپی کے بلند شہر میں 3 نومبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہونے جارہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ ادھر ، اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار نے ہفتے کے روز اجلاس کے دوران چندر شیکھر آزاد کی پارٹی آزاد سماج پارٹی (اے ایس پی) کے امیدوار پر حملہ اور فائرنگ کا الزام عائد کیا۔ اسی دوران ، چندر شیکھر نے اپنے قافلے پر بھی فائرنگ ہونے اور ان پر قاتلانہ حملہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم پولیس چندر شیکھر کے الزامات کو یکسر مسترد کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق ، شام کو محلہ رکن سرائے میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار دلشاد اور اے ایس پی امیدوار حاجی یامین کے حامیوں کے مابین ہونے والے تصادم کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ AIMIM کے امیدوار دلشاد نکڑ میٹنگ کر رہے تھے۔ الزام ہیکہ کہ اس کے بعد حاجی یامین اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں پہنچے اور اے ایس پی کارکنوں نے وہاں پر AIMIM رہنماؤں پر حملہ کیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار دلشاد پر حملہ کیا گیا۔ دلشاد کے کپڑے بھی پھٹ گئے اور کارکنوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ دلشاد نے پولیس کو تحفظ کی درخواست دی ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار کو 2 سکیورٹی اہلکار ملے
دوسری جانب ، اے ایس پی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد نے ٹویٹ کرکے اپنے قافلے پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار دلشاد نے چندر شیکھر کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ چندر شیکھر کے قافلے پر حملے کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق شدہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ فی الحال ، دلشاد کو سیکورٹی کے لئے دو پولیس اہلکار فراہم کیے گئے ہیں۔
اس سارے معاملے پر ، بلند شہر کے ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ چندرشیکھر آزاد نے اپنے قافلے پر حملہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے ، لیکن ابھی تک اس طرح کے تعلق سے کسی خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے حامیوں اور اے ایس پی امیدواروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس میں ، دونوں جانب سے گالی گلوج کی اطلاع ملی ہے۔ موقع پر پہنچنے کر پولیس نے دونوں فریقوں سے بات کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں