رفتہ رفتہ زندگی کا خاتمہ ہوجانے گا
ایک دن ساراجہاں یونہی فناہوجائے گا
مظفرنگر (یواین اے نیوز14جون2020)اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کے زیر اہتمام عظیم مجاہد آزادی اور ممتاز شاعر حضرت گلزار دہلوی کے انتقال پر ایک تعزیتی میٹنگ اور شعری نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت تنظیم کے سرپرست ڈاکٹر شمیم الحسن نے کی، سماجی فاصلہ کو مد نطڑ رکھتے ہوئے چند عہدے داران اور شعرائے کرام نے گلزار دہلوی کو اپنا خرات عقیدت پیش کیا. یو. ڈی او. کے ضلع صدر کلیم تیاگی نے کہا کہ گلزار دہلوی ہندوستان کیممتاز ترین ادیب اور کہنہ مشق اور انقلابی شاعر تھے. ان کے انتقال سے ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے. اردو ادب کا ایک بڑا پہاڑ جس نے پوری دنیا میں اردو کے فروغ اور اشاعت کے لئے ببانگ دہل اپنی آواز بلند کی اور ہر مشاعرے میں کہا کہ خدارا اپنی نسلوں کو اردو زبان سکھاؤ نہیں تو وہ ایک بڑی تہزیبی زبان سے محروم رہ جائیگی. جس سے بڑا خسارہ اٹھانا پڑیگا۔
ڈاکٹر شمیم الحسن نے اپنے صدارتی خطبہ میں گلزار دہلوی کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ اردو کا ایک بڑا امام دنیا سے رخصت ہو گیا جس نے بتکدوں میں بھی اذان دی. یقیناً ادبی دنیا کا یہ ایسا نقصان ہے جس کی بھرپائی ہونا ناممکن ہے. وہ عزم اور حوصلے کا پہاڑ تھے. اس موقع پر ادبی نشست میں شعرائے کرام نے اپنے اپنے اشعار سے نوازا اور ان کے لئے دعا کی. نظامت کے فرائض الطاف مشعل نے انجام دئے. پیش خدمت ہیں منتخب اشعار۔
نگل گئی ہے اسے بھی زمین کی پستی
وہ شخص جو کبھی شہرت کا آسمان رہا
ارشد ضیا
زندگی بے وفائی کرتی ہے
اور الزام اجل پہ دھرتی ہے
ڈاکٹر تنویر گوہر
جب بھی ہونٹوں پہ مسکان لیکے آتا ہے
ہمارے قتل کا سامان لیکے آتا ہے
احمد مظفرنگری
رفتہ رفتہ زندگی کا خاتمہ ہوجانے گا
ایک دن ساراجہاں یونہی فناہوجائے گا
قاری شاہد ارمان
یوں تو بظاہر ہم اپنے گھر میں رہے
مگر عمر گزری ہے قید خانے میں
تحسین قمر اساروی
دلالی کر کے میں بھی کما لیتا بہت دولت
مگر اس کی اجازت ہی نہیں دیتی انا مجھ کو
الطاف مشعل
وقت نے جب بھی آزمایا ہے
غیر ہی میرے کام آیا ہے
شہزاد سعید
ملتی ہے جن سے منزل یہ وہ ڈگر کہاں
رستے بناؤں خود ہی مجھ میں ہنر کہاں
عدیل الرحمن
تعزیتی نشست میں ماسٹر رئیس الدین رانا، چودھری تراب الدین، ڈاکٹر سلیم سلمانی، شمیم قصار،ڈاکٹر شمیم الحسن، کلیم تیاگی، ماسٹر شعیب، ماسٹر شہزاد، اوصاف احمد، رضا خان، بدرالزماں خان، مولانا موسی قاسمی، حسین احمد تیاگی، محمد سعد شامل رہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں