تازہ ترین

اتوار، 14 جون، 2020

ملائم سنگھ یادو خاندان کی چھوٹی بہو پرمہربان یوگی سرکار،ملا یہ تحفہ،ہورہی زبردست چرچا۔

لکھنؤ (یواین اے نیوز14جون2020)سیاست کا کھیل بھی بہت انوکھا ہے ، ایک دوسرے کے تلخ مخالف کب کیا فیصلہ کرلیں کسی کو کوئی معلوم نہیں ، بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کو ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایک دوسرے کی بڑی مخالف سمجھا جاتا ہے ، لیکن اسی بیچ سب کو حیران کن جو خبر سامنے آرہی ہے وہ یہ ہے کہ سابق وزیر اعلی اور ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو کو اے ڈی جی سیکیورٹی نے محکمہ داخلہ سیکشن 16 کے جوائنٹ سکریٹری سنیل کمار نے وائی کٹیگری سیکیورٹی دی گئی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اپرنا یادو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کھلے عام تعریف کر رہی ہیں۔انہوں نے سی ایم یوگی کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وزیراعلیٰ بننے کے باوجود یوگی آدتیہ ناتھ زمین سے جڑے ہوئے ہیں ، وہ میرے لئے ایک گرو کی طرح ہیں۔ نیز ، ہندو وادی ہونا کوئی جرم نہیں ہے ۔وہ مذہب ، ذات اور برادری سے بالاتر ہوکر سب کی مدد کرنے کے لئے تیار رہتےہیں۔ اپرنا یادو کی شناخت ایک سماجی کارکن کے طور پر کی جاتی ہے ۔اپرنا یادو ملائم سنگھ یادو پرتیک یادو کے بیٹے ہیں، انھوں نے مانچسٹر یونیورسٹی ، برطانیہ سے بین الاقوامی سیاست میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

2017 میں لکھنؤ کینٹ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار اپرنا یادو تھیں لیکن انہیں ضمنی انتخاب میں پارٹی نے نظرانداز کیا،حالانکہ بی جے پی کی ریتا بہگونا جوشی نے یہاں سے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور انہیں اپرنا یادو نے سخت مقابلہ دیا تھا۔ لیکن ایسی صورتحال میں ، اپرنا یادو کو فطری دعویدار سمجھا جارہا تھا لیکن پارٹی نے آشیش چترویدی پر داؤ لگایا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad