نئی دہلی(یواین اے نیوز 9اپریل2020) تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کاندہلوی اس وقت کورنٹائن میں ہیں اور وہاں سے واپسی کے بعد جانچ میں تعاون کےلئے تیار ہیں ۔ یہ بات مولانا کے وکیل نے بتائی ایڈوکیٹ توصف خان نے بتایا کہ9/8 دنوں میں مولانا کورنٹائن سے واپس آجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہم قانون کا سامنا کرینگے اور تمام سوالات کا جواب دینگے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مارچ میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں آئے جماعت سے وابستہ افراد کی فہرست بنانی شروع کر دی ہے۔
کرائم برانچ مرکز میں آئے ہر ایک فردسے پوچھ گچھ کرے گی۔ کرائم برانچ نے چھ سوالات کی فہرست بھی تیار کی ہے۔زیادہ تر سوالات مولانا سعد سے و البستہ ہیں لیکن آئی سولیشن کیمپ کرائم برانچ کی جانچ میں تھوڑی پریشانی پیدا کر سکتے ہیں جب تک جماعت سے وابستہ افراد آئیسولیشن کیمپ میں ہیں، ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی ہے۔ کرائم برانچ جماعت سے وابستہ ہر ایک شخص سے الگ الگ پوچھ تاچھ کرنے والی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں