تازہ ترین

جمعرات، 2 اپریل، 2020

جونپور میں پھنسے جماعت کےساتھیوں کو شیعہ کالج سمیت متعدد جگہوں پر بنائے گئے آئشولیشن وارڈ میں کوارنٹائن کیا گیا

جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 2اپریل 2020)ضلع بھر میں لاک ڈاؤن سے پہلے   ملک کے مختلف ریاستوں سے پہنچی جماعت کے  لوگوں کو اسوقت بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایسے میں ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر ضلع کی تقریبا ہر تحصیل میں بنے آئشولیشن میں باہر سے آئے پھنسے لوگوں کو کوارنٹائن کررہی ہے۔ شاہ گنج تحصیل حلقہ کے قصبہ مانی کلاں میں لاک ڈاؤن سے پہلے کانپور ودیگر شہروں کے لوگوں پر مشتمل ایک جماعت  باغیچے والی مسجد میں تبلیغ کے کام کی غرض قیام پذیر تھی ۔لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد  کل بدھ کے روز تھانہ حلقہ کھیتاسرائے صدر کے تعاون اور مانی کلاں جماعت کے ذمہ داران کی کوششوں کے بعد شاہ گنج تحصیل حلقہ کے سرسید انٹرکالج میں بنے عارضی آئشولیش میں  ان لوگوں کو کوارنٹائن کرایاگیا ہے


۔ابتدائی طبی جانچ میں یہ سبھی لوگ فٹ پائے گئے ہیں۔وہیں پر ضلع کے برسٹھی علاقے کے کسوا گاؤں کی مسجد میں  کئی دنوں سے تبلیغ کی غرض ٹھہر 12 لوگوں کو منگل کے روز پولیس نے گاؤں ہی کے مدرسے میں کوارنٹائن کردیا ہے ۔واضح رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے اچانک لاک ڈاؤن کردئے جانے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں ملک بھر پھنسے لوگوں پریشان  ہیں۔جنکو کھانے پینے کےلالے پڑ رہے ہیں ۔اسی طرح  ضلع بھر میں دوسرے شہروں سے آئے مزدور لاک ڈاؤن سے پھنسے ہوئے ہیں۔واضح رہے کسوا گاؤں کے پردھان کی اطلاع پر مڑیاہوں ایس ڈی ایم کیلاش مشرا اور سی او وجیۓ سنگھ مع فورس گاؤں میں پہنچ گئے۔ گاؤں کی مسجد میں پھنسے  دلی سے آئے 12 لوگوں سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ لوگ دلی سے تبلیغ کی غرض یہاں آئے ہوئے ہیں۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے واپس نہیں جاسکے 

۔ایس ڈی ایم نے گاؤں کے مدرسہ عربیہ مکتب حلیمیہ میں ہی کوارنٹائن کردینے کا حکم دے دیا۔موقع پر بلائے گئے سی ایچ سی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اجے سنگھ ٹسٹ کے بعد سبھی کو صحت مند بتایا ۔ایس ڈی ایم   مڑیاہوں نے پھر بھی احتیاط کے طور پر سبھی کو کوارنٹائن کردیا۔انکے کھانے پینے کا انتظام گاؤں کے پردھان کے ذمہ کردیا گیا ہے۔ مزید انکی نگرانی کے لئے ایک انسپکٹر اور کئی پولیس اہلکار کو تعینات کردیا گیا ہے۔ایس ڈی ایم نے  گاؤں والوں کو ہدایت دی ہے  کہ وہ کسی سے بھی نہ ملیں۔ دلی سے آئے جماعت میں شامل لوگوں کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔شکیل ۔محمد احمد۔شعیب۔عرفان۔جاوید ۔عبدالرحمن۔سلمان ۔محمد عادل ۔ناصر۔نواب الدین۔سقیم ۔محمد موحد۔۔۔کو مدرسہ میں کوارنٹائن کردا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad