دھن گھٹا سنت کبیر نگر، رپورٹ عقیل احمد(یواین اے نیوز 14مارچ2020)تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ بستان العلوم موضع پو لی سنت کبیر نگر کا چوبیسواں عظیم الشان تاریخی اجلاس کی خبر سنتے ہی ان دونوں گرد نواح علاقہ میں خوشی کا ماحول قائم ہے تقریبا نصف درجن اضلاع ممبئی، دہلی ،لکھنئو، سمیت مختلف صوبوں سے ہونے والے اس تار یخی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے گاؤں گاؤں کے لوگوں کے پہونچنے کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 15اور 16مارچ کو مولانا نبیہ محمد صاحب کی صدارت، مولانا ثمامہ حسن قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوگا، ہونے والے دو روزہ نورانی اجلاس، پہلی نشست کے خصوصی مقرر مفسر قرآن حضرت مولانا سالم اشرف دارالعلوم اشرفیہ دیو بند، مولانا محفوظ احمد تھانہ مہاراشٹر۔
مفتی محفوظ الرحمن جرول ضلع بہرائچ کے علاوہ شاعر اسلام شاداب اعظمی، شاہد گوہر مئو، ابو عمیر سلطان پوری، طارق جمیل قنوجی، ہونگے دوسری نشست 16مارچ بروز دوشبہ صبح 8بجے مدرسہ کے بچوں کا خصوصی پروگرام تیسری نشست 16مارچ بعد نماز عشاء تالی قرآن قاری عبد الماجد جلال پوری کی تلاوت قرآن کریم سے جلسے کا آغاز ہوگا 16مارچ کے نورانی اجلاس تیسری نشست کے خصوصی مقرر مولانا فرید الدین صاحب دیو بند، مولانا عظیم الدین شاہجہاں پور، مولانا سالم اشرف دیوبند کے علاوہ بلبل ترنم شاداب اعظمی، فردوس کوثر جھاڑ کھنڈ، قاری سہیل احمد کشی نگر ہونگے مدرسہ کے مہتمم مولانا ابوالکلام حماد مظاہری نے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ باہر سے آنے والے مہمانوں کے خورد نوش اور مستورات کے لئے پردے کا بہترین نظم رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں