نئی دہلی (یواین اے نیوز 23مارچ2020) کورونا وائرس سے اس وقت بھارت میں تقریباً 450سو سے زائد معاملہ سامنے آچکا ہے۔ جس میں 9لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔ ابھی تک یہ بیماری بھارت کے شہروں میں ہی تھی مگر دھیرے دھیرے اب یہ گاؤں دیہات میں بھی پیر پسار رہی ہے۔ بھارت میں اتوار سے لاک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے،قریب 75 ضلعے اور پانچ ریاستوں کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ وہیں ممبئی میں دفعہ 144لگادی گئی ہے۔ایک طرف جہاں پابندیاں لگائی گئی ہیں،وہیں سرکار نے کچھ چیزوں کی چھوٹ بھی دی ہوئی ہے،تاکہ روز مرہ کی زندگی میں زیادہ دشواریاں پیدا ناہوسکے۔آپ کو بتادیں کہ ان چیزوں کی دکان کھلی رہ سکتی ہیں۔
ان دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے!
اناج ، گلہ، جنرل اسٹور ، دودھ ،سبزی کی دکان، پھل ، ادویات ، پیتھالوجی لیب ، ایل پی جی ، پیٹرول پمپ ، سی این جی اسٹیشن ، ٹرانسپورٹ ، لاجسٹک ، کورئیر ، ویئر ہاؤس ، کولڈ اسٹوریج۔ اس سے متعلق خوردہ تھوک فروش کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے۔وہیں سرکار نے میڈیا ہاؤسز ، بینک ، اے ٹی ایم ، ڈیری ، صحت کی تمام سہولیات بشمول صحت کے سازوسامان سینٹائیز بنانے والی فیکٹری ، پوسٹ آفس ، ای کامرس ڈلیوری آفس ، پاور آفس ، جانوروں کے کھانے کے گودام کی دکان ، گیس ایجنسی ، نیوز پیپر ، میڈیا ہاؤس ، نجی اور سرکاری اسپتال کھلے رکھنے کا حکم دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں