تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

یوپی بجٹ میں صرف مندروں اور مٹھوں کے لیے دیئے گئے کروڑوں روپے۔

لکھنؤ،رپورٹ،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز 18فروری2020)آج وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں اترپردیش کی حکومت نے دونوں ایوانوں میں مالی سال 2020-21 کے لئے بجٹ پیش کیا۔ وزرا کی کونسل نے کابینہ کے اجلاس میں تقریبا 5.25 لاکھ کروڑ کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔ وزیر خزانہ سریش کھنہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ سرخ اٹیچی  لے کر اسمبلی پہنچے۔

یہ یوگی حکومت کا چوتھا بجٹ ہے۔ حکومت کا کسانوں ، نوجوانوں ، بے روزگاروں اور خواتین کے ساتھ ساتھ مذہبی مقامات کے مطابق مذہبی مقامات کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ وہیں مذہبی مقامات کی ترقی میں صرف اور صرف مندروں اور مٹھوں کو جگہ دی گئی ہے۔ اس میں نا تو مسجدوں کو اور ناہی چرچوں کے لئیے کوئی رقم مختص کی گئی ہے۔ آپ کو بتادیں کی ایودھیا میں سیاحت کے لئے اعلی سطح کی سہولیات کی ترقی کے لئے 85 کروڑدئیے گئے ہیں،وہیں ایودھیا ایئرپورٹ کے لئے 500 کروڑ اور تلسی یادگار عمارت کے لئے 10 کروڑ۔

 اور وارانسی میں ثقافتی مرکز کے قیام کے لئے 180 کروڑ اور سیاحت یونٹ کے فروغ کیلئے 50 کروڑ کا انتظام گورکھپور کے رام گڑھ تال میں واٹر اسپورٹس کے لئے 25 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے اور وہیں کاشی وشوناتھ مندر کے لئے 200 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔میرٹھ ، غازی آباد ، فیروز آباد ، ایودھیا ، گورکھپور ، متھورا ورینداون اور شاہجہاں پور کو سمارٹ شہر کی حیثیت سے ترقی دی جانے کی بات کہی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad