تازہ ترین

منگل، 11 فروری، 2020

امریکی صدر ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے

واشنگٹن۔ ایجنسیاں وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں‌گے۔وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ دہلی کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی علاقے ریاست گجرات بھی جائیں گے۔

امریکی ایوان صدر کے مطابق گذشتہ ہفتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔ اس موقعے پر امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو اپنے دورہ بھارت کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ دونوں رہ نمائوں‌کا کہنا تھا کہ اس دورے سے دونوں‌ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری اور تعلقات مزید مزید مستحکم ہوں‌گے۔

خبر رساں ادارے'اے ایف پی' کے مطابق بھارت کے دورے پر امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی صدر کے ہم راہ ہوں‌گی۔ وہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاوہ گجرات کے شہر احمد آباد کا بھی دورہ کریں‌گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad