دہلی ۔(یو این اے نیوز 25فروری 2020)شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے کو لیکر ملک کی راجدھانی دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں بڑے لیول پر فساد پھوٹ پڑ جانے کے پیش نظر قومی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اج منگل کو ہائی لیول میٹنگ طلب کر کے مناسب سیکورٹی بل مہیا کرانے کی یقین دہانی دلائی ہے ۔اس ہائی لیول میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل دلی کے وزیر اعلی اروندکیجریوال ،اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ ۔کانگریس نیتا سبھاش چوپڑا، دلی کمشنر امولئےپٹنائک سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈر موجود تھے۔
کیجریوال نے شاہ سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا وزیر داخلہ کی میٹنگ اچھی رہی اور یہ ایک اچھا قدم ہے ہم سبھی سیاسی جماعت دہلی میں امن بحال کرنے میں تعاون کرینگے۔ میٹنگ ہوئے دو گھنٹے سے زائد کا وقت ہوچکا لیکن اب بھی ظفرآباد ۔موج پور جیسے علاقوں میں چٹ پٹ چھڑپ کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔جبکہ شمال مشرقی دلی کے اکثر علاقوں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔نرسری سے لیکر اعلی سطح کے اسکول بند کردیے گئے ہیں۔مذکورہ علاقوں میں زبردست تناؤ ہے
۔واضح رہے سی اے اے کولیکر بھڑکے فساد کو پچھلے 24گھنٹے سے زیادہ کا وقت ہوگیا ہے ۔جسمیں درجنوں گھروں کوآگ کے حوالے کردیا گیا ۔مسجد درگاہ پٹرول پمپ ۔ٹائر مارکیٹ میں دنگائیوں نے گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی ہے ۔اس چھڑپ میں اب تک سات لوگوں کی جان جاچکی ہے سینکڑوں افراد زخمی ہیں جنکا سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج چل ہے اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں