تازہ ترین

منگل، 25 فروری، 2020

کویت،بحرین،افغانستان میں بھی کرونا وائرس پہنچا!

ماسکو: چین میں وائرس کے سبب  مہلوکین کی تعداد۲؍ہزار۵۹۲؍ ہوگئی اور  متاثرہ مریضوں کی۷۷؍ہزار ۱۵۰؍  تک جا پہنچی ہے۔ کورونا  وائرس چین کے علاوہ  دنیا کے۲۶؍ سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ یہ وائرس ایران، اٹلی اور جنوبی کوریا میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور روز بروزنئے  مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایران، جنوبی کوریا اور اٹلی میںمریضوں کی موت  ایران میں کورونا وائرس  کے سبب مزید۴؍ اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد۱۲؍ ہوگئی ہے جو چین کے بعدکسی دوسرے ملک میں ہونے والی سب سے زیادہ موات ہیں۔  ایرانی حکام کے مطابق ۴۳؍ افراد وائرس سے متاثر ہیں،  انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔  ان حالات کے مدنظرترکی، پاکستان، آرمینیا نے ایران کے ساتھ سرحد کو بند کردیا ہے۔سعودی عرب، کویت، عراق،، افغانستان  اور دیگرممالک نے بھی  اپنے شہریوں کوایران کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پیر کو جنوبی کوریا میں مزید۷۰؍ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد۸۳۳؍ ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں اس مہلک وائرس سے اب تک۷ ؍  افراد کی موت ہو چکی ہے۔کوریا سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق جنوبی کوریا میں پیر کو كورونا وائرس کے۱۶۱؍ نئے  معاملے سامنے آئے اور ملک بھر میں۸؍ہزار۷۲۰؍ افراد کی طبی جانچ کی جا رہی ہے۔اٹلی میں ۳؍ مریضوں کی موت کے بعد ملک بھر میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد ۱۵۲؍ہوگئی ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم گیئو سپے كونٹے نے کہا ہے کہ انہیں ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کے اتنی تیزی سے بڑھنے کا اندازہ نہیں تھا  لیکن   ہم اسے بڑھنے سے روکنے  کیلئے  ہر ممکن   اقدامات کرر ہے ہیں جس کے نتائج اگلے کچھ  ہفتوں میں نظر آنے لگیں گے۔

 افغانستان، بحرین اور کویت بھی  متاثر
 افغانستان اور بحرین نے بھی ملک میں کورونا وائرس کے پہلے معاملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ افغانستان کے وزیرِ صحت فیروز الدین فیروز نے پیر کو کابل میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس کے مشتبہ ۳؍ مریضوں میںسے ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔افغانستان کے وزیر صحت نے صوبہ ہیرات میں ہنگامی صورت حال کے نفاذ کا بھی اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز مغربی صوبے ہرات سے تعلق رکھنے والے ۳؍ افراد میں وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ماہرین نے افغانستان  میںکورونا وائرس  کے پھیلاؤ کو بڑا خطرہ  قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق  یہاں برسوں سے شورش زدہ حالات کے سبب علاج معالجے اور مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کی سہولتیں نہ ہو نے کے برابر ہیں۔بحرین نے بھی ملک میں ایران سے لوٹنے والے  ایک شہری کے  وائرس  سے متاثر ہ ہونے  کی اطلاع دی ہے۔کویت نے بھی ایران سے آئے ۳؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad