تازہ ترین

منگل، 25 فروری، 2020

وزیر اعلی کیجریوال سی اے اے کولیکر بھڑکے فساد میں زخمی لوگوں سے ملنے پہنچے جی ٹی بی اسپتال ،ہر ممکن تعاون کا دلایا یقین

 نئی دلی۔(یو این اے نیوز 25 فروری 2020) دلی میں کل سے دلی کے شمال مشرقی علاقے کے ظفرآباد موج پور چاند باگ  جیسے  حلقوں میں سی اے اے مخالفین اور سی اے اے حمایتی کے آپس میں بھڑ جانے سے فساد پھوٹ پڑا  جو اب تک 
رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔دنگائیوں کے سامنے دلی پولیس بے بس نظر آرہی ہے ۔
فوٹو:پٹ پڑگنج کے میکس اسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکار سے ملتے وزیر اعلی کیجریوال  اور نائب وزیر اعلی  منیش سسودیا


اب تک سیکڑوں لوگ بری طرح سے زخمی ہوگئے ہیں۔پچاس سے زائد پولیس اہلکار بھی زخمی ہونے کی خبر مل رہی جنکا 
علاج دلی کے جی  ٹی بی اسپتال اور پٹ پڑ گنج کے میکس اسپتال میں چل رہا جہاں پر دلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال  دلی ریاست کے وزیر صحت ستیندر  جین  اور نائب وزیر اعلی کےمنیش سسودیا ساتھ مذکورہ اسپتال پہنچ کر زخمی لوگوں اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرکے ان سے بات چیت کی 
فوٹو:پٹ پڑگنج کے میکس اسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکار سے ملتے وزیر اعلی کیجریوال  اور نائب وزیر اعلی  منیش سسودیا


کیجری وال نے زخمی لوگوں کو یقین دلایا کہ دلی سرکار آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔واضح رہے کچھ گھنٹے پہلے وزیر داخلہ امت شاہ سے کیجری وال نے دلی میں جاری فساد اور دنگائیوں پر کیسے قابو پایا جائے اس پر میٹنگ کی ہے ۔لیکن اب تک اس میٹنگ کا کوئی خاص اثر ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad