تازہ ترین

جمعرات، 16 جنوری، 2020

عمان کے سلطان قابوس کی ہلاکت پر صدمے کا اظہار،چیئرپرسن کے شوہر حاجی الیاس نے کہا کہ سلطان ہندوستان سے بہت محبت کرتے تھے۔

چاند پور؛محمد شاہد(یواین اے نیوز 15جنوری2020)چاند پور بلدیہ صدر کے شوہر حاجی الیاس انصاری نے عمان کے سلطان بن سلطان قابوس کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں چیئرپرسن کے شوہر حاجی محمد الیاس نے کہا کہ انہوں نے عمان کے سلطان قابوس کے محل میں بہت زیادہ وقت گزاراہے اور وہ وہاں رہنے والوں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلطان قابوس ہمارے ملک اور ملک کی عوام سے بہت پیار کرتے تھے ، اور ان کا ہمارے ملک سے گہرا تعلق تھا۔ حاجی محمد الیاس نے پچھلی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما وہاں ملنے عمان پہنچے تو سلطان قابوس نے ہمارے ملک کے بارے میں اپنی دوستی اور اچھی سوچ کو برقرار رکھنے کا سوچا تھا۔ 

خود حاجی الیاس بیان کرتے ہیں کہ عمان کے سلطان بن سلطان نے ہندوستان کو ایک اچھا پیغام دیا۔ مسٹر الیاس نے کہا کہ سلطان عمان کے انتقال پر ہمیں شدید رنج ہے ، انہوں نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے اللہ سے دعا کی۔تعزیتی میٹنگ میں ای او انوج کوشک ، چیئر پرسن مسز فہمیدہ بیگم ، حاجی الیاس انصاری ، راحت علی ، پرویز کونسلر ، نوبہار سنگھ ، کونسلر چترا ، مسز فرزانہ ، ارجمند بانو ، سلمیٰ نور حمیدی ، سادھنا اروڑا ، ٹھیکیدار اسلم ، اقرار انصاری کونسلر ، نعیم احمد۔ ، وسیم پچوڑی سمیت تمام عملہ میونسپلٹی کا موجود رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad