جونپور :(یو این اے نیوز 15جنوری 2020)شاہ گنج تحصیل حلقہ کے کھیتا سرائے بازار میں بدھ کے روز گیارہ بجے دن میں اسٹار کڈس کا شاندار افتتاح ہوا جسمیں علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے اس افتتاحی پروگرام میں شرکت کی ۔ اسٹار کڈس کے مالک حافظ محمد طاہر کو خراج عقیدت پیش کیا ،
ان کی بدولت آج کھیتاسرائے حلقہ میں شاندار برانڈ کے کپڑوں کی دوکان کا آغاز ہوچکا ہے ۔اس موقع پر دوکان کے مالک کے بیٹے محمد ناصر نے نمائندہ یو این اے نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دیرینہ خواہش کے مطابق نیوسرور مارکیٹ کھیتاسرائے میں اسٹار کڈس کا آغاز ہوچکا ہے انشاءاللہ امید ہیکہ لوگوں کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا ۔اور ہم آپبکو یقین دلاتے ہیں کہ ہندوستان کے جدید ڈیزائن سے کپڑوں کی بنی جینس ٹی شرٹ بچوں کے کپڑے بامبے دلی لکھنؤ کی طرح اب اسٹار کڈس میں بھی میسر ہوں گے
اور انکی قیمتیں بھی انتہائی مناسب ہوں گی ،اس موقع پر مولانا عمران احمد صاحب ۔سراج احمد صاحب ۔ڈاکٹر ناظم صاحب ۔محمد شاہد صاحب ۔محمد راشد صاحب ۔منو بھائی ۔جاوید صاحب کے علاوہ علاقے کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔ دوکان کے مالک حافظ محمد طاہر نے اس افتتاحی پروگرام میں آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں