اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 15جنوری2020) بیرون ملک ملازمت کرتے ہوئے گاؤں بودرا لکچھمی رام پور پوسٹ رہائشی محمد وسیم بن محمد علی کی بیرون ملک ملازمت کرتے ہوئے موت واقع ہوگئی تھی انتقال کے بعد مسلسل کوشش کرنے کے بعد مرحوم کا جسد خاکی اہل خانہ کے تک پہنچی ۔ 29 نومبر 2019 کو سعودی عرب میں ڈیوٹی کے دوران انتقال ہوگیا تھا۔ جس کے بعد اہل خانہ اپنے لاڈلے کی لاش کا انتظار کر رہے تھے۔ بہت ساری کوششوں کے بعد بھی گھر کے لوگ حکومت یا سفارت خانے سے رابطہ نہیں کر سکے اور پورا خاندان گزر تے وقت کے ساتھ ساتھ پریشان تھا کیونکہ جس کفیل کے یہاں وسیم کام کر رہا تھا وہ بھی لاش کو بھیجنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہا تھا۔
وقت گزرتا جارہا تھا ۔اسی بیچ بیرون ملک میں پھنسے لوگوں کو اپنوں سے ملانے کی مہم چلانے والے رود پور بھگاہی باسکھاری امبیڈ کر نگر رہائشی جو بھوپال میں رہتے ہیں ، سید عابد حسین سے اہل خانہ کے لوگوں نے رابطہ کیا ریاض میں واقع سفارتخانہ کے ایک سفیر اوصاف سعید اور ہندوستان کے وزیر خارجہ سے کو ۔ ٹویٹ کے ذریعے سعودی میں پھنسی مرحوم کی لاش کوانکے اہل خانہ تک بھیجنے کی بات کی ، جس پر سفیر نت سنجیدگی سے پورے معاملے کو لیا اور بھروسہ دلایا کی بہت جلد وسیم مرحوم کی لاش انکے اہل خانہ تک پہنچا دی جائیگی جسکے بعد 14 جنوری 2020 کو وسیم کی لاش انکے اہل خانہ کو ملی ۔واضح رہے لاش کو گھر پہنچتے ہی ایک بار پھر پوارے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں