تازہ ترین

پیر، 13 جنوری، 2020

شاہین باغ مظاہرین کو بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی کی دھمکی بہتر ہوگا خود ہی گھر چلے جائیں


نئی دہلی( یو این اے نیوز 12جنوری 2020)،شہریت ترمیمی قانون   کے خلاف دلی کے شاہین باغ علاقے میں قریب ایک ماہ سے پرآمن طریقے سے احتجاج جاری ہے  جس پر بی جے پی کی طرف سے سخت تنقید ہی نہیں بلکہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے مظاہرین کو دھمکی تک دے ڈالی ہے  بی جے پی  ایم پی میناکشی لیکھی  نے کہا ہے کہ شاہین باغ کے لوگ خود ہی  گھر چلے جائیں تو ،بہتر ہے. انہوں نے مزید کہا کہ شاہین باغ کے لوگوں کی پریشانی بڑھ رہی ہے   وہ ناراض ہو رہے ہیں
.

اس لئے  بہتر ہوگا کہ وہ لوگ خود اٹھ کر اپنے اپنے گھر چلے جائیں  ملک کے دارالحکومت دلی کے علاقے  شاہین باغ  میں شہریت ترمیمی  قانون کے خلاف لوگ بہت دنوں سے مظاہرہ کررہے ہیں۔  یہ لوگ 24 گھنٹے  بیٹھ کر مظاہرہ کررہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جب تک کہ سی اے اے  واپس نہیں لیا جاتا تب تک ہمار مظاہرہ جاری رہیگا  بی جے پی کے ایم پی میناکشی لیکھی نے کہا شاہین باغ کے لوگ خود ے گھر چلے جائیں تو بہتر ہوگا۔

انکے اس مظاہرے سے شاہین باغ اور اسکے علاقے کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس لئے اچھا ہوگا کہ وہ مظاہرہ ختم کردیں ۔۔۔واضح رہے یہ مظاہرہ اپنی ایک ماہ کی مدت پوری کررہا ہے ۔۔۔اس لئے بی جے پی گھبرائی ہوئی نظر آرہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad