لکھنؤ(یو این اے نیوز 20جنوری 2020)لٹریری اینڈویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام منعقد سالانہ مسابقات کے ضمن میں آج ایک اہم مقابلہ تقریری مسابقہ بعنوان 'موجود ہ حالات میں گاندھیائی نظریہ کی اہمیت 'پر منعقدہوا۔ جس میں کالج کے طلبہ کے ساتھ ساتھ شیعہ پی جی کالج،کرامت گرلس پی جی کالج، لکھنؤیونیورسٹی،ندوہ کالج اورڈی اے وی کالج کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ پروگرام کی صدارت کالج منتظمہ کے سینئر رکن جناب فضل الباری نے کی اور کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فردوس جہاں ،نائب پرنسپل ڈاکٹر عبدالرحیم، پراکٹر ڈاکٹرمحمد ارشاد خاں ،شیعہ پی جی کالج کے ڈاکٹر ثروت تقی ،ڈاکٹر سائرہ بانوکرامت کالج ڈائس پر موجودتھے۔اس پروگرام کوڈاکٹر محمد عمران خاں ،ڈاکٹرمحمد سلمان خاں کی ٹیم نے آرگنائز کیا۔دوسرا پروگرام شعر وسخن کاہواجس کی آرگنائزر کالج کی پرنسپل ڈاکٹرفردوس جہاں،ڈاکٹرعبدالرحیم، ڈاکٹر شاذیہ صدیقی خاں،ڈاکٹر پروین شجاعت اور ڈاکٹرصباتبسم تھیں۔
اس پروگرام میں بھی طلباء وطالبات کی بڑی تعدادنے حصہ لیا اور اردو، ہندی اور انگریزی میں اپنی نظمیں پیش کیں۔کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فردوس جہاں نے طلبہ کو مبارک باد دی اور گاندھیائی نظریات کی اہمیت،وقعت اور موجودہ حالات میں اسکی ضرورت پرروشنی ڈالی۔ انہوںنے فاشسٹ اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں سے ہوشیاررہنے کامشورہ دیااورملک میں امن وامان قائم کرنے اور ملک کی سالمیت کی بقاء کیلئے نوجوانوں کوآگے آنے پر زور دیا۔تقریری مقابلہ میں حکم کے فرائض ڈاکٹر عبدالمعید صدیقی اور ڈاکٹرمحمد سلمان خاں نے اور مسابقہ شعروسخن میںڈاکٹرپروین شجاعت اور ڈاکٹر ذیڈایچ علوی نے اداکئے۔پروگرام میں سبھی فیکلٹیز کے طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں