تازہ ترین

بدھ، 15 جنوری، 2020

بلڈانہ میں جیل بھرو آندولن کااعلان

 اسوقت ہندوستان بدترین سَنگھی فسطائیت سے گزر رہا ہے،بھارت کے بے شرم ہٹلر اور نازی ملک کو جنگل راج اور حیوانیت کا اڈہ بنانا چاہتےہیں این آر سی، شہریت ترمیمی قانون اور این پی آر کے ذریعے وہ پوری کوشش کررہےہیں کہ کسی بھی طرح یہاں کے لوگوں کی شہریت ختم کرکے انہیں ذلت و عذاب میں مبتلا کردیں ،بھارت کے ہٹلروں کی اس ہٹلر شاہی کے خلاف پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے بچے بوڑھے، خواتین اور مرد سبھی سڑکوں پر اتر کر ظالموں کے خلاف آندولن کو مضبوط کررہےہیں،مرکز کی بھاجپا سرکار عوامی تحریک سے خوفزدہ ہے۔

 ان مظاہروں کو ملک گیر کرنا اور وسیع کرتے رہنا ہماری ذمہ داری ہے،اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طورپر مہاراشٹر کے ضلع بلڈانہ میں کاروانِ امن و انصاف سی پی جے کی یونٹ نے، مرکزي حکومت کی ظالمانہ اور متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف جیل بھرو آندولن کا اعلان کیا ہے،بلڈانہ میں یہ آندولن 17 جنوری بروزجمعہ، بعد نمازِ جمعہ: جیستمبھ چوک سے شروع ہوگا،بلڈانہ ضلع کے تمام فرزندان توحید اور انصاف پسند عوام سے اپیل ہےکہ وہ اس احتجاج میں شرکت کریں اور اسے موجودہ عوامی تحریک میں ایک تاریخی قدم بنائیں 

رابطہ نمبر: ڈاکٹر مبین ڈسٹرکٹ سیکرٹری سی پی جے انڈیا 
 9881680410 
سمیع اللہ خان جنرل سیکریٹری: کاروانِ امن و انصاف

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad