تازہ ترین

پیر، 6 جنوری، 2020

دہلی اسمبلی چناؤ کا اعلان ، 8 فروری کو ووٹنگ اور 11 کو آئیں گے نتائج!

دہلی(یواین اے نیوز6جنوری2020)الیکشن کمیشن نے پیر کو دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ دہلی کی 70اسمبلی سیٹوں کے لئے  8 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے اور ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ خبروں میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ، انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا جائے گا ، جبکہ 21 جنوری کو نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے کہا کہ انہوں نے چیف سیکرٹری اور سینئر عہدیداروں سے الیکشن کے حوالے سے گذشتہ ماہ ملاقات کی تھی۔اپ کو بتادیں کی اروڑا کی میعاد 22 فروری کو ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 90 ہزار افسر انتخابی ڈیوٹی کے لئے تعینات ہوں گے۔ ایڈیشنل سکریٹری افسران کی تعیناتی اور ان کے کام کی نگرانی کریں گے۔اروڑا نے بتایا کہ دہلی کے کچھ حلقوں میں ، نکسل متاثرہ علاقوں کے مقابلے میں پچھلی بار کم ووٹ پڑا تھا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن اس بار زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے۔

 اس بار دہلی میں 13،750 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔اروڑہ نے سینئر شہریوں کے لئے پولنگ بوتھ سے لے کر گھر تک جانے والی پک اینڈ ڈراپ سہولیات کا بھی اعلان کیا۔اس کے علاوہ بزرگ شہریوں اور 80 سال سے زیادہ عمر کے معذور افراد کے لئے بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا کی نگرانی کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سال 2015 میں ہونے والے انتخابات میں عام آدمی پارٹی (آپ) نے سبھی کا سوپڑا صاف کردیا تھا،عآپ نے 70 میں سے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ باقی تین سیٹیں بی جے پی نے حاصل کیں ، جبکہ دہلی پر کئی سالوں تک حکمرانی کرنے والی کانگریس کا کھاتہ بھی نہیں کھلا۔اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں آپ کو دھچکا لگا۔ اس وقت دہلی میں اروند کیجریوال وزیر اعلی ہیں۔ انہوں نے انتخابات کے تناظر میں عوام کے متعدد اعلانات کیے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ الیکشن میں کس کا پلڑا بھاری ہوتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad